ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ورچوئل کانفرنس : جےڈی یو کا دعویٰ ، مسلمانوں کی ترقی میں نتیش کمار کا کوئی مقابلہ نہیں

محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر نیرج کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں تمام طبقات کی ترقی کے لئے کام کیا ہے ۔ بالخصوص اقلیتی طبقہ کی جو ترقی گزشتہ پندرہ سالوں میں ہوئی ہے ، اس کی مثال ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی ہے ۔

  • Share this:
ورچوئل کانفرنس : جےڈی یو کا دعویٰ ، مسلمانوں کی ترقی میں نتیش کمار کا کوئی مقابلہ نہیں
ورچوئل کانفرنس : جےڈی یو کا دعویٰ ، مسلمانوں کی ترقی میں نتیش کمار کا کوئی مقابلہ نہیں

موقع انتخابات کا ہو تو سیاسی پارٹیاں اپنا ہر داؤ لگانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ بہار اسمبلی انتخابات میں سترہ فیصدی مسلمانوں کے ووٹ پر سیاست نئی بات نہیں ہے ۔ نتیش کمار کی پارٹٰی نے مسلمانوں کو رجھانے کے لئے آج ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ موضوع تھا : مسلمانوں کی ترقی میں نتیش کمار کا کردار۔ جے ڈی یو کے لیڈروں نے نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیا اور نتیش کمار کی جانب سے کئے گئے کاموں کو گنواتے ہوئے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔


محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر نیرج کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں تمام طبقات کی ترقی کے لئے کام کیا ہے ۔ بالخصوص اقلیتی طبقہ کی جو ترقی گزشتہ پندرہ سالوں میں ہوئی ہے ، اس کی مثال ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیگر لوگوں کی طرح خاندانی سرکار نہیں چلائی ۔ نیرج کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ووٹ کی فکر نہیں کرتے ہیں ، بلکہ ووٹروں کی فکر کر تے ہیں ۔ جو نام نہاد پارٹی آج مسلمانوں کا راگ الاپ رہی ہیں ، اسے بتانا چاہئے کہ انہوں نے مسلمانوں کے لئے کیا کیا ہے ۔


اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پورے بہار میں سماجی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے اقلیتی طبقہ کی ہر شعبہ حیات میں ترقی کی ہے ۔ جے ڈی یو ایم ایل سی خالد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار مسلمانوں کی ترقی کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جے ڈی یو کے لیڈروں نے اقلیتوں کو بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے ترقی کی رفتار کا حصہ بنے ہیں ۔


ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ مسلمانوں کے ووٹوں کو اپنی جھولی میں کرنے کی قواعد پر جے ڈی یو کے لیڈر کام کرتے نظر آئے ۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ورچوئل کانفرنس کا اثر لوگوں پر کتنا ہوتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 19, 2020 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading