ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ٹکٹ کے لئے مسلم لیڈر لگا رہے ہیں آرجےڈی کے دفتر کا چکر، رات میں رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر ٹکٹ کے لئے لگتی ہے بھیڑ

بہار: اس بار کے اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections 2020) میں آرجےڈی کو لالو پرساد یادو (lalu prasad yadav) کی کمی ستا رہی ہے۔ لالو پرساد کے قریبی لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اس میں مسلم لیڈروں کی بھی بڑی تعداد ہے۔

  • Share this:
ٹکٹ کے لئے مسلم لیڈر لگا رہے ہیں آرجےڈی کے دفتر کا چکر، رات میں رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر ٹکٹ کے لئے لگتی ہے بھیڑ
Bihar Assembly Elections 2020)

بہار: اس بار کے اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections 2020) میں آرجےڈی کو لالو پرساد یادو (lalu prasad yadav) کی کمی ستا رہی ہے۔ لالو پرساد کے قریبی لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اس میں مسلم لیڈروں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ پارٹی کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگ ٹکٹ کی امید میں آرجےڈی دفتر اور رابڑی دیوی کے رہائش گاہ کا چکر کاٹ رہے ہیں ۔


غور طلب ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections) میں سب سے زیادہ آر جے ڈی نے ہی مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ سولہ مسلم امیدواروں کو آر جے ڈی نے ٹکٹ دیاتھا جس میں سے بارہ مسلم امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ آر جے ڈی سے عبدالباری صدیقی، محمد نواز عالم، عبدالسبحان، محمد الیاس حسین، فیصل الرحمان، فیراز فاطمی، محمد نعمت اللہ، فیاض عالم، عبدالغفور، شمیم احمد، اخترالاسلام شاہین اور ابو دوجانہ نے جیت کا جھنڈا گاڑا۔ اس بار آرجےڈی کے مسلم لیڈروں نے کئ بار مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کا مسلم اور یادو اتحاد کا نعرہ ہے اور صوبہ میں سترہ فیصدی آبادی مسلم ووٹروں کی ہے۔ ساٹھ اسمبلی حلقوں میں مسلمان، امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔


ایسے میں پارٹی کو مسلمانوں کی آبادی کے اعتبار سے ٹکٹ دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کی تیجسوی یادو مسلم لیڈروں کی امیدوں پر کتنا کھرا اتر پاتے ہیں اور مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں میں پارٹٰی کتنا پکڑ بنا پاتی ہے۔ فی الحال لوگ آر جے ڈی کے اقدامات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ووٹ کے وقت آرجےڈی کو نظر آتا ہے۔ مسلمان اور یادو کا اتحاد پھر ٹکٹ دینے کے وقت کیوں نہیں رکھا جاتا ہے ۔ مسلمانوں کا خیال اس بار جو پارٹی ٹکٹ میں انصاف دے گی مسلم سماج اس کا انتخاب کرے گا۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 03, 2020 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading