ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں وزیر اعظم مودی نے کہا : سی اے اے پر جھوٹ پھیلایا ، ایک سال ہوگئے کسی ہندوستانی کی شہریت گئی کیا؟

Bihar Assembly Elections: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب شہریت ترمیمی قانون آیا تو انہوں نے جھوٹ پھیلایا کہ بہت سارے ہندوستانیوں کی شہریت چلی جائے گی ۔ اب ایک سال ہونے والا ہے ، لیکن کیا کسی بھی ہندوستانی شہری کی شہریت گئی ۔

  • Share this:
بہار میں وزیر اعظم مودی نے کہا : سی اے اے پر جھوٹ پھیلایا ، ایک سال ہوگئے کسی ہندوستانی کی شہریت گئی کیا؟
بہار میں وزیر اعظم نے کہا : سی اے ای پر جھوٹ پھیلایا ، ایک سال میں کسی کی شہریت گئی کیا؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوارکو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آج بہار میں ایک طرف ڈبل انجن کی حکومت ہے تو دوسری ڈبل ڈبل یوراج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اترپردیش میں جو حال ڈبل یوراج کا ہوا ، وہی حال بہار میں بھی خاص طور پر جنگل راج کے یوراج کا ہوگا ۔ وزیر اعظم مودی ڈبل ڈبل یوراج کہہ کر اترپردیش انتخابات کے دوران ساتھ رہے راہل گاندھی اور ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو کی جانب اشارہ کیا ۔ وہیں بہار میں ڈبل ڈبل یوراج کے ذریعہ انہوں نے تیجسوی اور راہل گاندھی پر نشانہ سادھا ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب شہریت ترمیمی قانون آیا تو انہوں نے جھوٹ پھیلایا کہ بہت سارے ہندوستانیوں کی شہریت چلی جائے گی ۔ اب ایک سال ہونے والا ہے ، لیکن کیا کسی بھی ہندوستانی شہری کی شہریت گئی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹ بول کر اور لوگوں کو ڈرا کر یہ لوگ ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کرتے رہے ہیں ۔ آپ لوگوں کا اعتماد توڑتے رہے ہیں ۔


وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کے دوران پلوامہ حملہ ، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سمیت مرکز اور بہار حکومت کی فلاحی اسکیموں کا بھی تذکرہ کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کے جوان شہید ہوئے تھے ، اس وقت اقتدار اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں نے کافی افواہ پھیلانے کی کوشش کی اور ایسے لوگ آج ووٹ مانگ رہے ہیں ۔


بہار کو بیمار ہونے سے بچانے کی اپیل

چھپرا ، سمستی پور ، مشرقی چمپارن میں انتخابی ریلیوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک میں ایک طرف جمہوریت کیلئے پوری طرح سے وقف این ڈی اے اتحاد ہے تو دوسری طرف اپنے مفادات کیلئے وقف فیملی اتحاد ہے ۔ انہوں نے بہار کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے لوگوں سے ریاست میں نتیش کمار کی زیرقیادت این ڈی اے کو مینڈیٹ دینے کی اپیل کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 01, 2020 05:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading