ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آر جے ڈی نے 160 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا کیا دعوی ، مہا گٹھ بندھن میں مچا ہنگامہ ، کانگریس نے کہی یہ بات

Bihar Assembly Elections 2020 : بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن کے اندر سیٹوں کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) نے 160 سیٹوں پر اکیلے لڑنے کا دعوی کردیا ہے ۔

  • Share this:
آر جے ڈی نے 160 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا کیا دعوی ، مہا گٹھ بندھن میں مچا ہنگامہ ، کانگریس نے کہی یہ بات
آر جے ڈی نے 160 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا کیا دعوی ، مہا گٹھ بندھن میں مچا ہنگامہ ، کانگریس نے کہی یہ بات

بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن کے اندر سیٹوں کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) نے 160 سیٹوں پر اکیلے لڑنے کا دعوی کردیا ہے ۔ آر جے ڈی کے دعوی کے بعد کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان سیٹوں کو لے کر رسہ کشی شروع ہوگئی ہے ۔ آر جے ڈی لیڈر وجے پرکاش نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے پاس پہلے سے ہی 80 ممبران اسمبلی ہیں ۔ ایسے میں آر جے ڈی مہا گٹھ بندھن کی سب سے بڑی پارٹی ہے ، اس لئے آر جے ڈی کم سے کم 160 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ۔


آر جے ڈی بھلے ہی 160 سیٹوں پر دعوی کررہی ہو ، مگر کانگریس کا ماننا ہے کہ کسی کے دعوی کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر سدانند سنگھ نے کہا کہ کون کیا دعوی کرتا ہے ، فی الحال اس کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ کانگریس کتنی سیٹوں پر جیت سکتی ہے ، اس کا اعداد و شمار ہائی کمان کو بھیج دیا گیا ہے ۔ اگلے ایک ہفتہ کے اندر ساری باتوں پر فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔ سیٹ کو لے کر مقامی سطح پر اب بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔


مہاگٹھ بندھن کی ساتھی پارٹی آر ایل ایس پی نے بھی آر جے ڈی کے دعوی کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے ۔ آر ایل ایس پی کے ترجمان ابھیشیک جھا نے بتایا کہ سیٹوں کی تقسیم کی بات مہا گٹھ بندھن کی میٹنگ میں طے ہوگی ۔ میٹنگ کے بغیر کوئی کچھ بھی دعوی کرے ، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ آر جے ڈی کا دعوی پوری طرح سے بے بنیاد ہے ۔


جے ڈی یو نے مہا گٹھ بندھن پر کسا طنز

سیٹوں کی تقسیم کو لے کر مہا گٹھ بندھن میں جاری گھمسان پر جے ڈی یو نے طنز کستے ہوئے تیجسوی یادو پر نشانہ سادھا ہے ۔ جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن نے کہا کہ تیجسوی یادو کے گھمنڈ کی وجہ سے اس کے ساتھی بھی ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ اگر آر جے ڈی 160 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی تو آر ایل ایس پی اور وی آئی پی کو کیا ملے گا وہ ہی جانیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 22, 2020 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading