ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ایگزٹ پول کی جھلک دیکھ کر آر جے ڈی کی کارکنوں کو ہدایت ، جیت پر جلوس نہیں ، پٹاخے نہ چھوڑیں

Bihar Election Counting : بہار انتخابات کے ایگزٹ پول میں مہاگٹھ بندھن کی جیت اور تیجسوی یادو کے وزیر اعلی بننے کے امکان کو دیکھتے ہوئے آر جے ڈی نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے ۔ سڑک پر ہنگامہ نہ مچانے کی بھی تاکید کی ہے۔

  • Share this:
ایگزٹ پول کی جھلک دیکھ کر آر جے ڈی کی کارکنوں کو ہدایت ، جیت پر جلوس نہیں ، پٹاخے نہ چھوڑیں
ایگزٹ پول کی جھلک دیکھ کر آر جے ڈی کی کارکنوں کو ہدایت ، جیت پر جلوس نہیں ، پٹاخے نہ چھوڑیں

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کے بعد اب ملک بھر کی نظریں 10 نومبر کو آنے والے نتائج پر مرکوز ہیں ۔ ہفتہ کو آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد آئے ایگزٹ پولس میں مہاگٹھ بندھن کی جیت کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اس کو لے کر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں ۔ لیکن ان سب کے درمیان ایگزٹ پولس کے نتائج کی بنیاد پر راشٹریہ جنتا دل نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ بہار الیکشن میں آر جے ڈی کی جیت کے امکان کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے آج کارکنان کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ۔ اس کے تحت کارکنان اور پارٹی کے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ جیت کو لے کر نہ تو کوئی جلوس نکالنا ہے اور نہ ہی پٹاخے چھوڑنے ہیں ۔


نیوز18 کے ساتھ بات چیت کے دوران آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند نے کہا کہ کارکنان کو سڑک پر پٹاخے نہیں چھوڑنے ہیں اور نہ ہی جلوس نکالنا ہے ، جو بھی نتائج آئیں گے وہ عوام کے دئے ہوں گے ، ایسے میں پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اور کارکن سڑک پر ہنگامہ نہیں مچائے گا ۔ پارٹی کی عقیدت لالو یادو میں ہے اور لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری تیجسوی یادو کو عوام دینے جارہے ہیں ، اسلئے لالو یادو جب جیل سے باہر آئیں گے تبھی پارٹی ہولی اور دیوالی منائے گی ۔



آر جے ڈی نے پارٹی کارکنان کیلئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ ٹویٹ کرکے یہ ہدایات جاری کئے ہیں ۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آر جے ڈی کے سبھی کارکنان صبر و تحمل سے کام لیں ، 10 نومبر کو الیکشن نتائج کچھ بھی ہوں ، اس کو پورے صبر و تحمل اور سادگی سے قبول کرنا ہے ۔ غیر مناسب آتش بازی ، جوش میں فائرنگ ، حریفوں یا ان کے حامیوں کے ساتھ نازیبا سلوک وغیرہ کسی قیمت پر قبول نہیں ہوگا ۔

غور طلب ہے کہ 10 نومبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اور اس سے پہلے تیجسوی یادو کا یوم پیدائش بھی ہے ۔ تیجسوی یادو کل 31 سال کے ہونے جارہے ہیں ، اس لئے پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ تیجسوی ہر سال جیسے اپنا یوم پیدائش مناتے ہیں ، اس مرتبہ بھی ویسے ہی منایا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading