ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Assembly Election : آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان ہوئی سیٹوں کی ڈیل ! اس فارمولہ پر لڑیں گے الیکشن

Bihar Assembly Election : بہار میں ہونے والے الیکشن کو لے کر الیکشن کمیشن کی ٹیم 29 ستمبر کو بہار پہنچے گی ۔ 29 ستمبر کو الیکشن افسران اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ ہونے والی ہے ۔

  • Share this:
Bihar Assembly Election :  آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان ہوئی سیٹوں کی ڈیل ! اس فارمولہ پر لڑیں گے الیکشن
Bihar Assembly Election : آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان ہوئی سیٹوں کی ڈیل ! اس فارمولہ پر لڑیں گی الیکشن

بہار اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر سبھی پارٹیوں میں بات چیت کا دور مسلسل جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں کانگریس سے جو جانکاری سامنے آرہی ہے اس کے مطابق آر جے ڈی نے اس مرتبہ الیکشن میں اس کو 58 سیٹیں آفر کی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لوک سبھا کے ضمنی الیکشن کیلئے آر جے ڈی کے ذریعہ کانگریس کو والمیکی نگر کی سیٹ دی گئی ہے ۔


دراصل مہا گٹھ بندھن میں مانجھی کے جانے کے بعد ابھی اوپیندر کشواہا کو لے کر تذبذب کی صورتحال ہے ۔ ایسے میں کانگریس کو اس مرتبہ آر جے ڈی زیادہ سیٹیں دینے کے موڈ نظر آرہی ہے ۔ کانگریس کو 58 پلس ایک لوک سبھا ضمنی انتخابات معاملہ پر آر جے ڈی کے ممبر اسمبلی وجے پرکاش نے بیان دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مہا گٹھ بندھن پوری طرح سے متحد ہے ۔ ہماری اعلی قیادت طے کرے گی کہ کس کو کتنی سیٹوں پر لڑنا ہے ۔ لیکن سبھی ساتھیوں کو احترام کے ساتھ لے کر ہمارے لیڈر تیجسوی یادو چلیں گے ۔ وجے پرکاش نے کہا کہ ہم سبھی لوگ متحد ہوکر سبھی 243 سیٹیں جیتیں گے ۔


کانگریس لیڈر راجیش راٹھور کا کہنا ہے کہ اس آفر پر ہماری اور آر جے ڈی کی اعلی قیادت نے سب کچھ طے کرلیا ہے اور جلد ہی اس کا انکشاف آپ لوگوں کے سامنے کیا جائے گا ۔ ویسے والمیکی نگر ہماری ہی سیٹ ہے ۔ ادھر جے ڈی یو لیڈر سنجے سنگھ نے آر جے ڈی پر نشانہ سادھا ہے ۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی خواہ جتنی بھی کوشش کرلے ، لیکن اب ان لوگوں کا مہا گٹھ بندھن متحد رہنے والا نہیں ہے ۔ مہا گٹھ بندھن جلد بکھر کر چکناچور ہوجائے گا ۔


دراصل بہار میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے اور ایسے میں سبھی پارٹیوں پر جلد از جلد نہ صرف سیٹوں کی تقسیم بلکہ امیدواروں کے نام بھی واضح کرنے کا دباو واضح طور پر نظر آنے لگا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 28, 2020 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading