Bihar Election 2020 : بی جے پی ۔ جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم پراتفاق رائے قائم ، اس فارمولہ پر لڑیں گے الیکشن
Bihar Election 2020 : ذرائع سے جو معلومات سامنے آرہی ہیں ، اس کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی میں کئی راونڈ کی میراتھن میٹنگوں کے بعد لوک سبھا کی طرح ہی اسمبلی انتخابات میں برابر برابر سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو لے کر دونوں پارٹیاں متفق ہوئی ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 04, 2020 11:09 AM IST

بے جی پی ۔ جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم پراتفاق رائے قائم ، اس فارمولہ پر لڑیں گے الیکشن ۔ فائل فوٹو ۔
بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر آخر کار این ڈی اے میں سیٹوں کی کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔ ذرائع سے جو معلومات سامنے آرہی ہیں ، اس کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی میں کئی راونڈ کی میراتھن میٹنگوں کے بعد لوک سبھا کی طرح ہی اسمبلی انتخابات میں برابر برابر سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو لے کر دونوں پارٹیاں متفق ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جے ڈی یو اپنے کوٹہ سے مانجھی کی پارٹی ہم کو سیٹیں دیں گی ۔ لیکن ایل جے پی کی اب تک این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات نہیں بن سکی ہے ۔
رام ولاس پاسوان کی ہارٹ سرجری کی وجہ سے ایل جے پی کی کل پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ملتوی ہوگئی تھی ۔ تنہا الیکشن لڑنے یا این ڈی اے کے ساتھ رہنے کو لے کر ایل جے پی کی پارلیمانی بورڈ کی آج ایک اہم میٹنگ ہوگی ۔ اس درمیان بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی آج شام میٹنگ بلائی گئی ہے ، جس میں امیدواروں کی فہرست پر مہر لگے گی ۔ این ڈی اے میں اتحاد کی صورت میں پہلے مرحلہ کی 71 سیٹوں میں سے آدھی سیٹوں پر بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔
پارٹی سے جو معلومات سامنے آرہی ہیں ، اس کے مطابق کسی بھی وقت پارٹی امیدواروں کی فہرست سامنے آسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ذرئع نے بتایا ہے کہ بہار الیکشن کو لے کر مرحلہ وار طریقہ سے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا تاکہ ان کو اپنے علاقہ میں تشہیری مہم چلانے کیلئے مناسب وقت مل سکے ۔