ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار الیکشن: دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مسلم ووٹروں کی ہے بڑی تعداد

واضح رہیکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں ہر سال سیلاب آتا ہے۔ مزدوروں، کسانوں، بیروزگاروں کے سوال پر تمام پارٹیوں کے اپنے اپنے دعوے ہیں لیکن زمینی سطح پر لوگ بنیادی مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں۔

  • Share this:
بہار الیکشن: دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مسلم ووٹروں کی ہے بڑی تعداد
بہار الیکشن: دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مسلم ووٹروں کی ہے بڑی تعداد

بہار کے دوسرے مرحلے میں 94 اسمبلی حلقوں پر تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں 78 اسمبلی حلقوں پر سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی نظر دوسرے اور تیسرے مرحلے کے انتخاب پر ٹکی ہے۔ خاص بات یہ ہیکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے انتخاب میں مسلمانوں کے ووٹوں کی کافی اہمیت ہے۔ تقریبا پچاس حلقوں پر اقلیتی آبادی فیصلہ کن تعداد میں ہے۔ یہی وجہ ہیکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے مسلم لیڈر مسلمانوں کو اپنی جھولی میں کرنے کی قواعد میں مصروف ہیں۔


جےڈی یو ایم ایل سی خالد انور کے مطابق ان کی پارٹی کے مسلم لیڈروں کی جانب سے اقلیتوں کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کیے گئے کاموں کو لوگوں کے سامنے رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خالد انور نے دعوی کیا کہ اس بار مسلمان ترقی کے مدعے پر امیدوار اور پارٹی کی حمایت کریں گے۔ جبکہ عظیم اتحاد کے لیڈروں کا کہنا ہیکہ روزگار اور بےروزگاری اس بار سب سے بڑا مدعا ہے۔


واضح رہیکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں ہر سال سیلاب آتا ہے۔ مزدوروں، کسانوں، بیروزگاروں کے سوال پر تمام پارٹیوں کے اپنے اپنے دعوے ہیں لیکن زمینی سطح پر لوگ بنیادی مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں۔ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں ہر شخص یہ سمجھ رہا ہیکہ اقتدار کی کرسی اس کے ووٹوں پر منحصر ہے ایسے میں ایسی پارٹی یا ایسے امیدوار کو علاقہ کا کمان سونپا جائے جس کے ایجنڈے میں علاقے کی ترقی شامل ہو۔


سیمانچل، میتھلانچل، کوسی، چمپارن کے علاقے میں جشن کا ماحول ہے۔ تیجسوی پرساد یادو، نتیش کمار، سشیل مودی اور صوبہ کے دوسرے لیڈروں کے ساتھ ہی مرکز میں سیاست کرنے والے قدآور لیڈر بہار کی زمین پر اپنی زمین تلاش رہے ہیں۔ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ  اس بار بہار کا اقتدار کس کو ملتا ہے اور کون لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 30, 2020 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading