உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: بوائے فرینڈ نے شادی سے کیا انکار تو گرل فرینڈ اور 5 سہیلیوں نے اٹھایا خوفناک قدم، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    OMG: بوائے فرینڈ نے شادی سے کیا انکار تو گرل فرینڈ اور 5 سہیلیوں نے اٹھایا خوفناک قدم، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    OMG: بوائے فرینڈ نے شادی سے کیا انکار تو گرل فرینڈ اور 5 سہیلیوں نے اٹھایا خوفناک قدم، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    Big News: بہار کے اورنگ آباد ضلع سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے، جسے سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہو گئی۔ لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی ، جس کو نوجوان نے مسترد کردیا ۔

    • Share this:
      اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد ضلع سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے، جسے سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہو گئی۔ لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی ، جس کو نوجوان نے مسترد کردیا ۔ اس سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے گھر آکر زہریلی چیز کھا لی۔ اس کے بعد جب لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں ، تو سہیلی کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیز نگل لی ۔ ان میں سے 3 لڑکیوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ 3 دیگر مگدھ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں ۔ اس ناقابل یقین واقعہ سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے ۔ لوگ صدمے میں ہیں اور لواحقین تکلیف سے بے حال ہیں ۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  بیوی کو غیر مرد سے جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرتا تھا شوہر، ایک دن ہوا ایسا، اڑ گئے ہوش!


      جانکاری کے مطابق یہ خوفناک اور تکلیف دہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقہ کے چریلا گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ 6 سہیلیوں نے مل کر زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران 3 سہیلیوں کی موت ہوگئی، جب کہ 3  تشویشناک حالت میں مگدھ میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ مرنے والی ایک لڑکی کا اپنے بھائی کے سالا سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ اس نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی، لیکن لڑکے نے انکار کر دیا ۔ عاشق کے انکار کے بعد سبھی سہیلیاں اپنے گاؤں آگئیں ۔ انہوں نے دیکھا کہ لڑکا سے محبت کرنے والی اس کی سہیلی نے زہریلی چیز کھالی ہے ۔ یہ دیکھ کر دیگر سہیلیوں نے بھی اس کا ساتھ دیا اور سب نے بھی باری باری زہر کھا لیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پہلے عشق پھر شادی، اس کے بعد شوہر نے بنایا ایسا پلان کہ ہونا پڑ گیا فرار، جانئے پورا معاملہ


      چھ لڑکیوں کے ایک ساتھ زہر کھانے کی بات سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں والے انہیں بچانے کیلئے دوڑ پڑے ، لیکن تب تک 3 لڑکیوں کی موت ہو چکی تھی ۔ باقی 3 سہیلیوں کو بہتر علاج کیلئے مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا ۔ فی الحال ان کا علاج جاری ہے ۔

      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او اودھیش کمار سنگھ، ایس ایچ او راج گرہ پرساد وغیرہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک ساتھ تین لڑکیوں کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ رو رو کر گھر والوں کا برا حال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی سہیلیاں گرارو گئی ہوئی تھیں اور وہاں سے آکر زہر کھا لیا ۔ تین لڑکیوں کی موت کے بعد پولیس نے تینوں کی لاشیں اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: