ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شوہر کے رہتے اجنبی سے فون پر ایسی باتیں کرتی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

Banka News: بہار کے بانکا میں ملزم نوجوان نے اس واقعہ کو سسرال میں انجام دیا ، جس کے بعد سے پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لینے کے ساتھ ہی پوسٹ مارٹم بھی کروالیا ہے ۔

  • Share this:
شوہر کے رہتے اجنبی سے فون پر ایسی باتیں کرتی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش
شوہر کے رہتے اجنبی سے فون پر ایسی باتیں کرتی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

بانکا : بہار میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا صرف اس لئے پیٹ پیٹ کر قتل (Brutal Murder) کردیا ، کیونکہ وہ کسی اجنبی سے فون پر بات کرتی تھی ۔ شوہر منا ہانسدا نے 25 سالہ بیوی تالو مورمو کا قتل اپنے سسرال میں کردیا اور واقعہ کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا ۔ قتل کا یہ واقعہ بانکا ضلع کے صدر سب ڈویزن کے فلی ڈومر تھانہ کے اناراورن میں پیش آیا ۔


بتایا جارہا ہے کہ منا ہانسدا شادی کے بعد سے زیادہ وقت سسرال میں رہی رہتا تھا ۔ سسرال میں رہنے کے دوران منا کو بیوی کا کسی سے فون پر بات کرنا ناگوار گزرتا تھا ، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان کئی مرتبہ کہاسنی بھی ہوچکی تھی ، لیکن بیوی نہیں مانی ۔ بیوی کے ذریعہ کی گئی اندیکھی منا کو برداشت نہیں ہوئی اور سسرال میں ہی اس نے بیوی کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا اور جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔


اس واقعہ کی بابت تالو مورمو کے والد شیولال مورمو نے بتایا کہ گھر پر کچھ رشتہ دار آئے تھے ، جن کا استقبال کرنے میں سبھی لگے ہوئے تھے ۔ وہیں اپنے جانوروں کے ساتھ جنگل میں جانے کے درمیان منا اس واقعہ کو انجام دے کر فرار ہوگیا ۔ اس واقعہ کو انجام دے کر فرار ہونے کے دوران گاوں والوں کے ذریعہ اس کا پیچھا بھی کیا گیا ، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔


سسرال میں رہ رہے منا ہانسدا کی سرگرمیوں کو لے کر بھی کئی باتیں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ، جو پولیس کی جانچ میں ہی واضح ہوپائیں گی ۔ اس بابت تھانہ صدر محمد صفدر علی نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کرکے ملزم شوہر کو جلد گرفتار کرنے کی بات کہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 11, 2021 06:00 PM IST