مرکزی وزیر اشونی چوبے کے بھائی کی موت، اہل خانہ نے اسپتال پر لگایا لاپروائی کا الزام
مرکزی وزیر اشونی چوبے کے بھائی کی موت، اہل خانہ نے اسپتال پر لگایا لاپروائی کا الزام
Ashwini Choubey Brother Death: مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی جمعہ کی شام آئی سی یو میں موت ہو گئی، جس کے بعد لواحقین نے آئی سی یو میں ڈاکٹر نہیں ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی موت کے لئے ڈاکٹروں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور آئی سی یو میں ہنگامہ کیا۔
بھاگلپور : بہار کے مشرقی علاقے کے سب سے بڑے اسپتال جواہر لال نہرو میڈیکل اسپتال پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس مرتبہ مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی جمعہ کی شام آئی سی یو میں موت ہو گئی، جس کے بعد لواحقین نے آئی سی یو میں ڈاکٹر نہیں ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی موت کے لئے ڈاکٹروں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور آئی سی یو میں ہنگامہ کیا۔ وہیں ہنگامہ کی اطلاع ملنے کے بعد پہنچے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور آئی سی یو انچارج کو گھنٹوں یرغمال بنائے رکھا۔
اس کی اطلاع ملتے ہی سٹی ڈی ایس پی کے ساتھ کئی تھانوں کی پولیس اور ایس ایس بی کے جوان اسپتال پہنچ گئے۔ اس واقعے کے بعد اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے دو ڈاکٹروں کو آئی سی یو میں نہیں رہنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نرمل چوبے نے شام 4 بجے کے قریب سانس لینے میں تکلیف کی بات کہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں حالات بگڑتے دیکھ کر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، لیکن آئی سی یو میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور ان کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد اہل خانہ کافی ناراض ہوگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ وہیں دو ڈاکٹروں کو معطل کرنے کے بعد اہل خانہ کا غصہ کم ہوا ۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملہ میں بتایا کہ مریض کا پہلے ایمرجنسی میں علاج کیا گیا تھا ۔ وہیں آئی سی یو میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی بات لواحقین کررہے ہیں، جس پر کارروائی کی گئی ہے۔
سٹی ڈی ایس پی نے کہا کہ اب ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی خواہ وہ کوئی بھی ہو۔
واقعہ کے بعد اسپتال میں داخل دیگر مریضوں کے لواحقین کا بھی کہنا ہے کہ اسپتال میں نظر انداز کیا جاتا ہے اور ڈاکٹر انہیں دیکھنے کیلئے کم ہی آتے ہیں۔ ایک طرف وزیر صحت صحت کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، اس کے باوجود اسپتال کی حالت بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔