உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایس آئی ایف نے جے ڈی یو ایم ایل سی کو روکا، بھاری کیش برآمد

    پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایس آئی ایف نے جے ڈی یو ایم ایل سی کو روکا، بھاری کیش برآمد

    پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایس آئی ایف نے جے ڈی یو ایم ایل سی کو روکا، بھاری کیش برآمد

    Bihar News : بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف نے ایک ایم ایل سی کو بھاری کیش کے ساتھ پکڑا ہے ۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر انکم ٹیکس کی ٹیم پہنچی ہے۔ ایئرپورٹ کے تھانہ انچارج کے مطابق ایم ایل سی کے پاس بھاری رقم ملی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar Sharif | Bihar | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف نے ایک ایم ایل سی کو بھاری کیش کے ساتھ پکڑا ہے ۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر انکم ٹیکس کی ٹیم پہنچی ہے۔ ایئرپورٹ کے تھانہ انچارج کے مطابق ایم ایل سی کے پاس بھاری رقم ملی ہے ۔ اس معاملہ میں پٹنہ پولیس کو کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔ انکم ٹیکس کے افسران ساڑھے چھ بجے ہی پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئے تھے ۔ دہلی سے انکم ٹیکس کے افسران کو ان پٹ ملی تھی کہ ایک لیڈر بڑی رقم کے ساتھ پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچ رہا ہے ۔ تاہم سی آئی ایس ایف کی ٹیم یہ بتانے سے انکار کررہی ہے کہ وہ کس سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرناٹک حجاب تنازع: جے ڈی ایس کے ریاستی صدر نے حجاب کا گھونگھٹ سے کیا موازنہ


      ادھر ذرائع کے مانیں تو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاونج میں ایم ایل سی دنیش سنگھ سے انکم ٹیکس کی ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ وہ منگل کی شام دہلی سے پٹنہ لوٹے تھے ۔ جانچ ایجنسیوں کو ایم ایل سی کے بیگ میں کافی زیادہ کیش ہونے کا ان پٹ ملا تھا، جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان، دو سال منعقد ہوگا اجتماع


      بتادیں کہ جے ڈی یو کے ایم ایل سی دنیش سنگھ ایل جی پی ( پارس گروپ) کی ممبر پارلیمنٹ وینا دیوی کے شوہر ہیں ۔ وہ مظفر پور علاقہ کے بڑے لیڈر مانے جاتے ہیں ۔ وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دہلی کے میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے ۔

      بتایا جارہا ہے کہ پیر کو صحت میں بہتری کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔ جانکاری کے مطابق پیر کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ منگل کو گو ایئر کی فلائٹ سے پٹنہ پہنچے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: