عید کے دن بہار کے اس شہر میں دھماکہ، چار افراد زخمی، جانچ کیلئے پہنچی ایف ایس ایل کی ٹیم

عید کے دن بہار کے اس شہر میں دھماکہ، چار افراد زخمی، جانچ کیلئے پہنچی ایف ایس ایل کی ٹیم

عید کے دن بہار کے اس شہر میں دھماکہ، چار افراد زخمی، جانچ کیلئے پہنچی ایف ایس ایل کی ٹیم

Nalanda Bomb Blast: بہار کے نالندہ میں ایک مرتبہ پھر سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے نیا ٹولہ موڑ کے پاس عید کے دن دھماکہ ہوا، جس کے بعد آس پاس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ آنا فانا میں اپنی اپنی دکانیں بند کرکے بھاگنے لگے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar, India
  • Share this:
    نالندہ : بہار کے نالندہ میں ایک مرتبہ پھر سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے نیا ٹولہ موڑ کے پاس عید کے دن دھماکہ ہوا، جس کے بعد آس پاس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ آنا فانا میں اپنی اپنی دکانیں بند کرکے بھاگنے لگے ۔ اس واقعہ کے کچھ دیر کے بعد سڑکوں پر خون کی چھینٹیں نظر آنے لگیں ۔ ادھر کچھ لوگوں نے دبی زبان میں بتایا کہ ایک نوجوان اپنے ساتھی کو بم دکھا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا ۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کا ہاتھ زخمی ہوگیا ۔ وہیں تین دیگر لوگ معمولی طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔

    فی الحال جائے حادثہ پر بم بنانے کا کسی طرح کا نشان نہیں ملا ہے ، لیکن ڈبہ ، کانٹی ، دھاگا، قینچی جائے واقعہ پر ملا ہے، جس سے معاملہ شک کے گھیرے میں ہے ۔ بتایا یہ بھی جاتا ہے کہ حادثہ کے بعد کچھ لوگوں نے آنا فانا جائے واقعہ پر صاف صفائی کرکے ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا ، جس کی وجہ سے پولیس کو پختہ ثبوت نہیں مل پارہا ہے ۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس محکمہ جائے واقعہ پر پہنچا اور پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ کیلئے ایف ایس ایل کی ٹیم کو بلایا گیا ہے ۔

    جائے حادثہ پر نالندہ کے ڈی ایم ششانک شبھنکر ، ایس پی اشوک مشرا، ایس ڈی ایم ابھیشیک پلاسیا ، ڈی ایس پی صدر ڈاکٹر شبلی نعمانی سمیت دیگر عہدیدار معاملہ کی جانچ کررہے ہیں ۔ اس معاملہ میں ڈی ایم ششانک شبھنکر نے بتایا کہ فی الحال جائے حادثہ سے بم بنانے یا بم دھماکہ کے کسی طرح بھی طرح کے ثبوت نہیں ملے ہیں ۔ ایف ایسل ایل کی ٹیم بلائی جارہی ہے اور معاملہ کا انکشاف کیا جائے گا ۔

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں نابالغ کی موت کے بعد تشدد، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ


    یہ بھی پڑھئے: کیا سوچی سمجھی 'ناپاک' سازش تھی پونچھ کا دہشت گردانہ؟ پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ



    ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے سے معلوم پڑتا ہے کہ دھنواں اٹھنے کے بعد کچھ لوگ نکل کر بھاگے ہیں ، جانچ کی جارہی ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں اور کیا کررہے تھے ۔ حادثہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے آس پاس سے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: