உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    3 کروڑ سے زیادہ املاک، Sociologyمیں PHD، جانئے کون ہیں RJD MP فیاض احمد، جن کے یہاں پڑی CBI ریڈ

    ای ڈی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ریاست میں اس ماہ بننے والی عظیم اتحاد کی حکومت اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے بہار کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آر جے ڈی نے اس سال ڈاکٹر احمد کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna
    • Share this:
      بہار نیوز: مرکزی تفتیشی بیورو (CBI) نے بدھ کی صبح بہار کے مدھوبنی میں راشٹریہ جنتا دل (RJD) کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فیاض احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ریاست میں اس ماہ بننے والی عظیم اتحاد کی حکومت اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے بہار کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آر جے ڈی نے اس سال ڈاکٹر احمد کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2010 اور 2015 میں آر جے ڈی کے ٹکٹ پر مدھوبنی کی بسفی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر فیاض احمد کون ہیں؟

      ڈاکٹر فیاض احمد کون ہیں؟

      مدھوبنی میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر فیاض احمد نے للت نارائن مشرا یونیورسٹی، دربھنگہ سے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ وہ کیشوپور، مدھوبنی میں مدھوبنی میڈیکل کالج کے نام سے ایک میڈیکل کالج چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی تعلیمی ادارے چلاتے ہیں جن میں کئی اسکول، بی ایڈ کالج بھی شامل ہیں۔

      آر جے ڈی نے اس سال ڈاکٹر فیاض احمد کو راجیہ سبھا بھیجا تھا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ آر جے جی نے ڈاکٹر فیاض کو راجیہ سبھا میں بھیجا تاکہ ان کی مسلم- یادو مساوات کو مضبوط رکھا جاسکے۔ ان کی اہمیت کو اس طرح سے سمجھا جا سکتا ہے کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو خود ان کی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔ ان کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، جو اس وقت اپوزیشن کے لیڈر تھے، ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی موجود تھے۔

      نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور Azamov کا ٹارگیٹ
      فلور ٹیسٹ سے پہلے CBI کی بڑی کارروائی، پٹنہ سمیت کل24 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری، رڈار پر RJDکے یہ5 لیڈر

      ڈاکٹر فیاض احمد کا سیاسی سفر

      ڈاکٹر فیاض احمد طویل عرصے سے آر جے ڈی سے وابستہ ہیں۔ وہ 2010 اور 2015 کے اسمبلی انتخابات میں مدھوبنی کی بیفی اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکے ہیں۔ انہیں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں بسفی میں بی جے پی کے ہری بھوشن ٹھاکر بچول کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

      ڈاکٹر فیاض احمد جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2005 کا الیکشن جے ڈی یو کے ٹکٹ پر بسفی سیٹ سے لڑا تھا۔ اس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے بعد وہ آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: