ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کہیں 60 تو کہیں 70 ووٹوں کا فرق ، ان سات سیٹوں نے بڑھائی این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کی دھڑکن

رجحانات میں این ڈی اے 126 جبکہ مہاگٹھ بندھن 106 سیٹوں پر آگے ہے ۔ ایل جے پی دو اور دیگر 12 سیٹوں پر آگے ہیں ۔ دیگر میں کم سے کم دو سیٹوں پر ایم آئی ایم کے امیدوار آگے چل رہے ہیں ۔

  • Share this:
کہیں 60 تو کہیں 70 ووٹوں کا فرق ، ان سات سیٹوں نے بڑھائی این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کی دھڑکن
کہیں 60 تو کہیں 70 ووٹوں کا فرق ، ان سات سیٹوں نے بڑھائی این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کی دھڑکن

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج منگل کو آرہے ہیں ۔ یہ انتخابات کافی دلچسپ ہوتے جارہے ہیں ۔ نیوز لکھے جانے تک 243 سیٹوں کے رجحانات میں این ڈی اے 126 جبکہ مہاگٹھ بندھن 106 سیٹوں پر آگے ہے ۔ ایل جے پی دو اور دیگر 12 سیٹوں پر آگے ہیں ۔ دیگر میں کم سے کم دو سیٹوں پر ایم آئی ایم کے امیدوار آگے چل رہے ہیں ۔


نیوز18 انڈیا کے کلیکشن ہب کو ملی جانکاری کے مطابق 55 سیٹوں پر 1000 ووٹوں اور تقریبا 30 سیٹوں پر 500 سے کم ووٹوں کا فرق ہے ۔ وہیں سات سیٹوں پر 200 ووٹوں کا فرق ہے ۔ اسلام پور میں جہاں 82 ، و وہیں نرکٹیا گنج میں 100 ووٹوں کا فرق ہے ۔ دوسری جانب نوکھا میں 70 ووٹوں کا فرق ہے اور باجپٹی میں صرف 26 ووٹوں کا فرق ہے ۔ وہیں سوگولی میں 69 ووٹوں ، ایکما میں 200 ووٹوں اور آرا میں 126 ووٹوں کا فرق ہے ۔




دوسری جانب بہاری گنج میں صرف نو جبکہ قصبہ میں صرف پانچ ووٹوں کا فرق ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک اوسطا نو راونڈ کی گنتی ہوئی ہے ۔ ابھی تک تقریبا 22 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 10, 2020 01:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading