نیوز18 ایکسکلوزیو: نتیش کمار ڈائنا سورکی طرح، آنے والے دنوں میں وہ اوران کی پارٹی غائب ہوجائے گی

رابڑی دیوی کےساتھ تیجسوی یادو۔

رابڑی دیوی کےساتھ تیجسوی یادو۔

بہارمیں اپوزیشن لیڈرنےکہا کہ ضمنی الیکشن جیسے مواقع پرہم نےنان ٹریڈیشنل سیٹیں بھی جیتی تھیں۔ اس بارعظیم اتحادکو40 سیٹوں میں سے کتنی سیٹیں ملیں گی، آپ خود دیکھ لیں گے۔

  • Share this:
    بہاراسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمارپرپھرسے تنقید کی ہے۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹران چیف راہل جوشی سے خاص بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمارڈائنا سورکی طرح ہیں۔ آنے والے دنوں میں وہ اوران کی پارٹی غائب ہوجائے گی۔ وہ جہاں رہیں گے، اسی کوڈبوئیں گے۔

    تیجسوی سے جب سیٹوں کولے کرسوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال آپ پلٹوچاچا سے پوچھیں کہ وہ جتنی بھی سیٹیں جیتیں توکیا وہ وہاں ہی رہیں گے، جہاں ابھی ہیں یا نہیں۔ اس کےساتھ ہی تیجسوی نے دعوی کرتے ہوئےکہا کہ ہم لوگ سبھی 40 سیٹیں جیتیں گے۔ اپوزیشن لیڈرنےکہا کہ ضمنی الیکشن جیسے مواقع پرہم نےنان ٹریڈیشنل سیٹیں بھی جیتی تھیں۔ اس بارعظیم اتحاد کو40 سیٹوں میں سے کتنی سیٹیں ملیں گی، آپ خود دیکھ لیں گے۔

    یہ پوچھے جانے پرکہ عظیم اتحاد توہوا، لیکن پورے ملک میں سب الگ الگ طریقے سے ہیں۔ کیا سب کو ساتھ نہیں آنا چاہئے تھا؟ کیا راہل گاندھی نے غلطی کردی؟ اس کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہا کہ ہماری کوشش ایک اسٹیج پرآنے کی رہی ہے۔ سبھی مقامات پراتحاد تو ہوا ہی، لیکن نیشنل لیول پرنہیں ہوپایا۔ اگرپری پول نہیں ہوپایا تو پوسٹ پول ہوجائے گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ پوسٹ پول میں لیڈرکون ہوگا؟ تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے کئی ریاستوں کے الیکشن میں لیڈر کا اعلان کیا تھا کیا؟

    تیجسوی یادو اوران کی ماں رابڑی دیوی نے کئی مدعوں پرنیوز18 سے بات کی اورلوک سبھا الیکشن کے دوران اوراس کے بعد کے حالات پراپنی رائے رکھی۔ 
    First published: