ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مولانا اسرارا لحق کے انتقال پر نتیش کمار کا رنج و غم کا اظہار ، سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے آج کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ محمد اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کےساتھ ادا کئے جانے کا اعلان کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2018 02:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مولانا اسرارا لحق کے انتقال پر نتیش کمار کا رنج و غم کا اظہار ، سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان
رحمن خان نے کہا کہ مولانا کا اچانک انتقال ملک اور ملت کیلئے بڑا خسارہ ہے۔

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے آج کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ محمد اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کےساتھ ادا کئے جانے کا اعلان کیا۔

مسٹر کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ محمد اسرارالحق قاسمی سیاسی دنیا میں اپنے نرم مزاج اور صاف دلی کے لئے جانے جاتے تھے۔سماجی کاموں میں ان کی گہری دلچسپی تھی اور وہ اپنے حلقے میں کافی مقبول تھے۔انہوں نے کہا کہ کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام میں ان کا اہم رول تھا۔

وزیراعلی نے کہا کہ مسٹر قاسمی کے انتقال سے سماجی اور سیاسی حلقے کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ محمد اسرارالحق قاسمی کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کےساتھ ادا کی جائیں گی۔انہوں نےخدا سے مرحوم کی روح کو سکون پہنچانے اور ان کے سوگوار لواحقین اور حامیوں کو اس مشکل وقت میں صبردینے کی دعا کی ۔

First published: Dec 07, 2018 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading