ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اس بارقوم پرستی کے نام پرلڑا جائے گا الیکشن؟ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے دیا یہ جواب

نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹرراہل جوشی کودیئے ایکسکلوزیو انٹرمیں بالا کوٹ ایئراسٹرائیک پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنےکہا کہ قوم پرکسی طرح حملہ یا خطرہ ہوتو پورا ملک متحد ہوجاتا ہے۔

  • Share this:
اس بارقوم پرستی کے نام پرلڑا جائے گا الیکشن؟ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے دیا یہ جواب
نتیش کمار: فائل فوٹو

نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹرراہل جوشی کودیئے ایکسکلوزیو انٹرمیں بالا کوٹ ایئراسٹرائیک پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ قوم پرکسی طرح حملہ یا خطرہ ہوتو پورا ملک متحد ہوجاتا ہے۔ اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہے۔ جن ہاتھ میں قیادت ہے، اس کا سہرا ان کو جاتا ہے۔ اس کے لئے لوگوں میں مودی جی کے تئیں احترام کا جذبہ ہے۔ دراصل نتیش کمارقوم پرستی کے ماحول میں الیکشن کولے کرپوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔


وہیں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی نائب صدرپرشانت کشورکی ناراضگی کو لے کروزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ اگرپرشانت کشورکو کوئی پریشانی ہے تووہ سمجھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا 'پرشانت کشور پارٹی کا حصہ ہیں، وہ پارٹی کے نائب صدرہیں۔ الیکشن میں پرشانت کشورپارٹی کے اسٹارپرچارک ہیں۔ پارٹی میں اپنے کردارکولے کراگرانہیں کوئی الجھن ہے تویہ ان کی پریشانی ہے'۔


اس خاص بات چیت میں نتیش کمارنے کہا کہ شاہنواز حسین کا یہ بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ان کے اس بیان پرصفائی دینی چاہئے۔ نتیش کمارنے کہا 'انہوں نے بھاگلپور سیٹ پرپہلی جیت جے ڈی یوکی مد د سے درج کی تھی۔ میں نے انہیں جیتنے میں مدد کی تھی۔ ان کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ انہیں نہ صرف اسے واپس لینا چاہئے بلکہ بی جے پی کواس پرصفائی بھی دینی چاہئے'۔


 



آپ کو بتادیں کہ شاہنواز حسین نے 23 مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ بھاگلپورسے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے اشاروں اشاروں میں جے ڈی یو کو اپنا ٹکٹ کاٹنے کے لئے ذمہ داربتایا تھا۔ معلوم ہو کہ اتحاد کے تحت بھاگلپورلوک سبھا سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں گئی ہے۔ جبکہ 2014 میں شاہنوازحسین نے یہاں سے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ الیکشن ہارگئے تھے۔
First published: Apr 03, 2019 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading