پٹنہ ۔ پیر کو مرکزی نیم فوجی فورس سی آر پی ایف سے جڑی ایک چونکانے والی خبر سامنے آئی۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے 59 جوان اپنے سینئر افسر کو بغیر بتائے گھر چلے گئے۔ اس خبر کے بعد سی آر پی ایف میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ تمام جوان ٹرینی ہیں۔
سی آر پی ایف کے ان جوانوں کو سرینگر سے 6 ماہ کی ٹریننگ کے بعد گیا میں 205 کوبرا بٹالین میں تعینات ہونا تھا۔ سرینگر میں 29 جنوری کو ان جوانوں کی تربیت ختم ہوئی تھی۔ یہ نوجوان جموں سے گیا کے لئے سیالدہ ایکسپریس میں بیٹھے۔ ٹرین جب مغل سرائے پہنچی تو 59 جوان بغیر سینئر افسر کو بتائے ہی براہ راست گھر چلے گئے۔
سی آر پی ایف نے اس معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیا۔ پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملی معلومات کے مطابق یہ نوجوان مغل سرائے کے ارد گرد کے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ جوانوں کو فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔