ہوم » نیوز » امراوتی

فرقہ وارانہ تشدد : بی جے پی کا نتیش کمار پر تیکھا حملہ ، کہا : بے قصور لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے

بی جے پی نے جمعہ کو بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی اپنی ہی اتحادی حکومت پر تنقید کی ہے۔ پارٹی نے فرقہ وارانہ تشدد کے معاملات کی جانچ میں پولیس پر جانبداری برتنے کا الزام لگایا ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فرقہ وارانہ تشدد : بی جے پی کا نتیش کمار پر تیکھا حملہ ، کہا : بے قصور لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے
نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

پٹنہ : بی جے پی نے جمعہ کو بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی اپنی ہی اتحادی حکومت پر تنقید کی ہے۔ پارٹی نے فرقہ وارانہ تشدد کے معاملات کی جانچ میں پولیس پر جانبداری برتنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ بے قصور لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے۔ بی جے پی کا یہ سخت تیور نتیش کمار کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے پر عزم ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے جیل جائیں گے۔

بہار بی جے پی کے نائب صدر دویش ٹھاکر نے کہا کہ کئی اضلاع میں تشدد کے بعد جس طرح سے لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے ، اس سے ہم فکر مند ہیں۔ ہم نے اس معاملہ کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری پارٹی کا ایک نمائندہ وفد ڈی جی پی سے ملاقات کرے گا اور انہیں ایک میمورینڈم پیش کرے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد گرفتار کئے گئے نو لوگوں میں مرکزی وزیر اشونی چوبے کا بیٹا ارجت شاشوت بھی شامل ہے۔ ان پر بھاگل پور میں اجازت کے بغیر رام نومی کی ریلی نکال کر تشدد بھڑکا نے کا الزام ہے۔

ارجت کی گرفتاری کے بعد پولیس نے سمستی پور ضلع میں 9 بی جے پی کارکنان اور اورنگ آباد سے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کارروائی کے علاوہ تشدد میں ایک مسجد اور مدرسہ ہوئے نقصان کی بھرپائی کے نتیش حکومت کے فیصلہ سے بھی بی جے پی لیڈران خفا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہی بی جے پی ڈی جی پی سے شکایت کررہی ہے۔

ادھر بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان اختلافات پر اپوزیشن کو بھی بولنے کا موقع مل گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ نتیش کمار بی جے پی کے دباو میں کام کررہے ہیں۔ حالانکہ جمعرات کو نتیش نے کسی کا نام لئے بغیر بی جے پی لیڈروں کو وارننگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی قانون سے سمجھوتہ نہیں کیا ہے، لیکن سماج میں ہر طرح کے لوگ ہیں ۔ تاہم اگر کسی نے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسے جیل جانا ہوگا۔ ایسے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

رپورٹ : آلوک کمار

First published: Apr 06, 2018 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading