ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

باہر سے آئے مزدوروں نے بڑھائی بہار کی پریشانی ، کورونا متاثرین کی تعداد 900 سے متجاوز

باہر سے روزانہ مزدوروں کا قافلہ ٹرینوں کے ذریعہ ریاست کے مختلف اضلاع میں پہنچ رہا ہے ۔ آج بھی 21 ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار پہنچے ہیں ۔

  • Share this:
باہر سے آئے مزدوروں  نے بڑھائی بہار کی پریشانی ، کورونا متاثرین کی تعداد 900 سے متجاوز
باہر سے آئے مزدوروں نے بڑھائی بہار کی پریشانی ، کورونا متاثرین کی تعداد 900 سے متجاوز

بہار میں کورونا وائرس کے اب تک نو سو آٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ پورا بہار اب کورونا کی چپیٹ میں ہے ۔ تیزی سے اپنا پاؤں پھیلا رہا کورونا وائرس اب لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے لگا ہے ۔ دراصل چار مئی سے پہلے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد کم تھی ، لیکن چار مئی کے بعد باہر سے مختلف ٹرینوں کے ذریعہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مزدور واپس آرہے ہیں ۔ نتیجہ کے طور پر چار مئی کے بعد سے کورونا کی رفتار بڑھ گئی ہے ۔ چار مئی سے اب تک ریاست میں تین سو 74 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس میں تین سو 35  باہر سےآئے ہوئے مزدور ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق ۸۹ فیصدی کورونا کا کیس مائیگرینٹ مزدروں میں ملا ہے ۔


ریاست میں اب تک 39 ہزار ایک سو 49 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے ۔ کورونا کے تین سو 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ نو سو آٹھ لوگ پازیٹیو ہیں ۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹہ میں ایک سو بارہ کورونا کے مریض ملے ہیں ۔ کورونا کے سبب ریاست میں سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔


بہار میں سب سے زیادہ کورونا کا کیس مونگیر ضلع میں سامنے آیا ہے ، جہاں ایک سو سولہ کورونا کے مریض ہیں ۔ دوسرے نمبر پر پٹنہ ہے ، جہاں 90 کورونا کے مریض ہیں ۔ روہتاس میں 72 ، نالندہ میں 63 ، بکسر میں 56 ، بیگوسرائے میں چالیس ، سیوان میں 34 ، کیمور میں 32 ، مدھوبنی میں 30 ، کھگڑیا میں 27 ، بھاگلپور میں 26 ، مغربی چمپارن میں 25 ، گوپال گنج میں 22 ، جہان آباد میں 21 ، بھوجپور میں 21 ، اورنگ آباد میں 17 ، دربھنگہ میں سولہ ، باقی اضلاع میں پندرہ ، چودہ ، بارہ ، دس ، آٹھ ، چار ، تین کورونا کی متاثرین ہیں ۔


باہر سے روزانہ مزدوروں کا قافلہ ٹرینوں کے ذریعہ ریاست کے مختلف اضلاع میں پہنچ رہا ہے ۔ آج بھی 21 ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار پہنچے ہیں ۔ بہار حکومت مزدوروں کا خیرمقدم تو کررہی ہے لیکن ساتھ ساتھ اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہ کورونا کا کیس زیادہ بڑھنے لگا ، تو اس کو حل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوگا ۔ تاہم وزیر صحت منگل پانڈے نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاستی حکومت پوری طرح سے کورونا کے خطرہ سے نپٹنے کیلئے تیار ہے ۔
First published: May 15, 2020 12:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading