ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا کے سبب شہر طلبہ سے ہوچکا ہے خالی ، گاوں پہنچے سیکڑوں طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو کررہے ہیں بیدار

نوجوانوں کی یہ ٹیم روزانہ انٹریکشن پروگرام منعقد کرکے اور سوشل میڈیا کا سہارا لے کر لوگوں کے بنیادی مسئلہ کو حل کرانے سمیت تعلیم سے بچوں کو جوڑنے کا طریقہ بتا رہی ہے ۔

  • Share this:
کورونا کے سبب شہر طلبہ سے ہوچکا ہے خالی ، گاوں پہنچے سیکڑوں طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو کررہے ہیں بیدار
کورونا کے سبب شہر طلبہ سے ہوچکا ہے خالی ، گاوں پہنچے سیکڑوں طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو کررہے ہیں بیدار

لاک ڈاون اور کورونا کے سبب تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ بہار کے ہزاروں طلبہ پٹنہ میں زیر تعلیم ہیں ۔ لاک ڈاون اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے سبب وہ اپنے گاؤں جا چکے ہیں ۔ گاوں پہنچے طلبہ اپنے اپنے گاؤں میں تعلیمی بیداری کی شمع روشن کررہے ہیں ۔ تکنیک کا سہارا لے کر طلبہ جہاں ایک علاقہ سے دوسرے علاقے کے لوگوں کو بیدار کررہے ہیں ۔ وہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں کی ٹیم لگاتار ایک دوسرے سے میٹنگ منعقد کرکے گاوں کی ترقی کا خاکہ بنا رہی ہے ۔


واضح رہے کہ گاوں میں بڑی آبادی بستی ہے ، لیکن جانکاری اور بیداری نہیں ہونے کے سبب وہ اپنے معمولی مسئلہ کو بھی حل کرا پانے میں ناکام رہ جاتی ہے ۔ لاک ڈاون کے وجہ سے گاوں پہنچے طلبہ اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں ۔ نوجوانوں کی یہ ٹیم روزانہ انٹریکشن پروگرام منعقد کرکے اور سوشل میڈیا کا سہارا لے کر لوگوں کے بنیادی مسئلہ کو حل کرانے سمیت تعلیم سے بچوں کو جوڑنے کا طریقہ بتا رہی ہے ۔ ساتھ ہی نوجوانوں نے اپنے علاقہ کے گاوں کے غریب بچوں کو بھی تعلیم سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔


نوجوانوں کی مہم کا اثر بھی ہورہا ہے اور گاؤں میں ایک نیا ماحول قائم ہونے لگا ہے ۔ موتیہاری ضلع کے کئی گاوں میں نوجوانوں کی جانب سے اپنے علاقہ کے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش شروع کی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا گروپ بنا کر یہ طلبہ دہلی ، ممبئی اور ملک کے بڑے شہروں میں پڑھنے والے طلبہ اور روزگار سے وابستہ لوگوں کو بھی گاوں کے غریب بچوں کی مدد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 07, 2020 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading