ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، 2105 ہوئی کووڈ 19 مریضوں کی تعداد

بہار میں کورونا معاملات کی تعداد دو ہزار ایک سو پانچ تک پہنچ گئی ہے ، جس میں پچاس فیصدی سے زیادہ کیس باہر سے آئے ہوئے مزدوروں کا ہے ۔

  • Share this:
بہار میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، 2105 ہوئی کووڈ 19 مریضوں کی تعداد
بہار میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، 2105 ہوئی کووڈ 19 مریضوں کی تعداد

بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد نے پہلے حکومت کو پریشانی میں نہیں ڈالا تھا ، لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے معاملات نے حکومت کو کافی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار مسلسل اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے اس وبا کو روکنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ جبکہ کورونا صوبہ کے گلی اور محلہ میں پہنچتا جارہا ہے ۔ بہار کے سبھی اضلاع اب کورونا سے متاثر ہیں ، جبکہ پہلے سے حکومت کہتی رہی ہے کہ متاثرہ اضلاع میں میڈیکل جانچ کے ساتھ ڈور ٹو ڈور جانچ کرانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ لاک ڈاون بھی صوبہ میں سختی سے لاگو ہے ، پھر یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک ضلع کے آدمی نے دوسرے ضلع میں جاکر کورونا پھیلا دیا ۔ ساتھ ہی باہر سے آنے والے مزدوروں نے بہار کی مشکلات بڑھادی ہیں ۔


یہ صحیح ہے کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کو کوارنٹائن کیا جارہا ہے ، لیکن بہار کے کوارنٹائن مراکز کی حالت دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوارنٹائن کا مرکز نہیں ، بلکہ ایک تھرڈ کلاس کی جیل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی اضلاع کے کوارنٹائن مراکز پر جم کر ہنگامہ ہوا اور سہولت نہیں ہونے کا الزام لگا کر لوگوں نے نتیش کمار مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔


بہار میں کورونا معاملات کی تعداد دو ہزار ایک سو پانچ تک پہنچ گئی ہے ، جس میں پچاس فیصدی سے زیادہ کیس باہر سے آئے ہوئے مزدوروں کا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کر کے اس مسئلہ سے نپٹنے کی کوشش جاری ہے ، لیکن روزانہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ظاہر ہے اس کو لے کر لوگ خوف میں مبتلا ہیں ۔ پٹنہ میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز ہیں اور لاک ڈاون چار میں لوگوں کو کافی چھوٹ دی گئی ہے ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کا کیس اب پہلے کے مقابلہ میں مزید بڑھے گا ۔

First published: May 22, 2020 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading