ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لڑکیوں سے عیاشی کیلئے اس شخص نے 90 مرتبہ کیا یہ گھنونا کام ، پولیس نے "ٹریپ" میں ایسے پھنسایا

چین پور تھانہ انچارج موبائل خریدار بن کر گئے اور جیسے ہی لالا بند موبائل دینے آیا ، پولیس نے اس کو دبوچ لیا ۔ پولیس کے سامنے ملزم نے 90 ایسے واقعات کا انکشاف کیا ہے ۔

  • Share this:
لڑکیوں سے عیاشی کیلئے اس شخص  نے 90 مرتبہ کیا یہ گھنونا کام ، پولیس نے
بہار : لڑکیوں سے عیاشی کے شوقین شخص نے 90 مرتبہ کیا یہ گھنونا کام ، پولیس نے "ٹریپ" میں ایسے پھنسایا

بہار میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو لڑکیوں کے ساتھ عیاشی کرنے کیلئے چوری کرتا تھا ۔ دراصل گزشتہ کئی مہینوں سے کیمور ضلع میں مسلسل چوری کی واردات سامنے آرہی تھیں ، جس کی وجہ سے پولیس بھی پریشان ہوگئی تھی ۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ چین پور کے لوہرا کا رہنے والا لالا بند عرف جیتن بند ہے ، جو کئی معاملات میں مفرور ہے ۔ پولیس نے جال بچھا کرملزم کو گرفتار کرلیا ۔


پولیس کے منصوبہ کے مطابق چین پور تھانہ انچارج موبائل خریدار بن کر گئے اور جیسے ہی لالا بند موبائل دینے آیا ، پولیس نے اس کو دبوچ لیا ۔ پولیس کے سامنے ملزم نے 90 ایسے واقعات کا انکشاف کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کئی موبائل کو زمین میں چھپا کر بھی رکھا تھا ، جس کو بھی نکال لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جب گڈھا کھودا گیا تو اس میں سے 185 موبائل برآمد ہوئے ۔


چوری کی پانچ بائیک بھی برآمد ہوئی ہیں اور گھر میں چھاپہ ماری کے دوران ایک نالی بندوق اور گولی بھی برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اب تک چار دکانداروں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ دراصل چوری کے بعد زیورات کو انہیں افراد کی دکانیں میں بیچا جاتا تھا ۔ سھی کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ ملزم نے اپنے دو دوستوں کا بھی نام بتایا ہے ، جو فی الحال فرار ہیں ۔


کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ چوری کی بڑھ رہی واردات کی وجہ سے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، جس کے بعد لالا بند کو گرفار کیا گیا ، جو 90 مرتبہ چوری اور لوٹ کی واردات کو انجام دے چکا تھا ۔ اس کے پاس سے 185 موبائل بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ ایس پی کے مطابق ملزم نے بہار کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں بھی کئی واردات کو انجام دیا ہے ۔

ایس پی کے مطابق ملزم لالا بند عرف جیتن نے بتایا کہ اس کے رابطے میں تین لڑکیاں ہیں ، جس پر خرچ کرنے کیلئے وہ چوری کرتا تھا ۔ چوری کے سامان کو فروخت کرکے اس کو جیسے ہی رقم ملتی تھی ، وہ ان لڑکیوں پر خرچ کرتا تھا ۔ اسی سلسلہ میں اس نے 90 مرتبہ چوری کی واردات کا انجام دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

پاکستان میں بلیک میلنگ پر اتریں خواتین ، متاثرین میں مرد بھی شامل ، طریقہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ٹیچر پر طالبات نے لگایا سنگین الزام ، "وہ میری برا کی جانب کرتا تھا اشارہ ... پرائیویٹ پارٹ کو پکڑتا تھا"، مچا ہنگامہ

چار شوہروں نے مل کر رچی انتہائی گھنونی سازش ، 8 سالوں تک کرتے رہے ایک دوسرے کی بیوی کا ریپ ، کھلا راز تو مچا ہنگامہ
First published: May 14, 2020 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading