ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جوا میں بیوی کو ہار گیا تو جواریوں نے کیا ایسا خوفناک کام ، متاثرہ نے کی مخالفت تو شوہر نے ڈال دیا تیزاب

Gang Rape In Bhagalpur: شخص بیوی کو جوا میں ہار گیا ۔ الزام ہے کہ اس کے بعد جواریوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ متاثرہ نے جب اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانی چاہی تو اس کے شوہر نے اس پر تیزاب ڈال دیا ۔ اس واقعہ میں خاتون بری طرح سے جھلس گئی ۔

  • Share this:
جوا میں بیوی کو ہار گیا تو جواریوں نے کیا ایسا خوفناک کام ، متاثرہ نے کی مخالفت تو شوہر نے ڈال دیا تیزاب
جوا میں بیوی کو ہار گیا تو جواریوں نے کیا ایسا خوفناک کام ، متاثرہ نے کی مخالفت تو شوہر نے ڈال دیا تیزاب . علامتی تصویر

بہار کے بھاگل پور میں انسانیت اور میاں بیوی کے رشتہ کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہ معاملہ ضلع کے مجاہدپور تھانہ حلقہ کے حسن گنج محلہ میں پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص بیوی کو جوا میں ہار گیا ۔ الزام ہے کہ اس کے بعد جواریوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ متاثرہ نے جب اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانی چاہی تو اس کے شوہر نے اس پر تیزاب ڈال دیا ۔ اس واقعہ میں خاتون بری طرح سے جھلس گئی ۔


معلومات کے مطابق یہ واقعہ دو نومبر کو پیش آیا ۔ اس درمیان متاثرہ کا علاج جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ درندگی کی ساری حدیں پار کردینے والے شوہر کے چنگل سے متاثرہ کسی طرح نکل کر اپنے مائیکے پہنچی اور گھروالوں کے ساتھ سماجی کارکن سے مدد کی فریاد کی ۔ سماجی کاکن نے سینئر ایس پی آشیش بھارتی سے بات کی اور پھر ایس ایس پی کی ہدایت پر مجاہد پور تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔


مجاہد پور تھانہ میں متاثرہ کی جانب سے دی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی دس سال پہلے ہوئی تھی ۔ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل بانجھ ہونے کا طعنہ دیا جاتا رہا ۔ شوہر شرابی اور جواری تھا اور اسی سلسلہ میں جوا میں شراب کے نشے میں اس کو ہی داو پر لگادیا اور ہار گیا ۔ اس کے بعد پانچ چھ لوگوں نے اس کی آبروریزی کی ۔ اس بات کو لے کر شوہر سے مسلسل لڑائی ہوتی تھی ۔ ایک دن ملزم نے اس پر تیزاب سے حملہ کردیا ۔


جواریوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔
جواریوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔


متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ کسی طرح سے شوہر کے چنگل سے آزاد ہوکر اپنے مائیکے پہنچی اور وہاں ایک سماجی کارکن کو اس پورے واقعہ کے بارے میں بتایا ۔ سماجی کارکن نے سینئر پولیس افسر کو اس واقعہ کی جانکاری دی اور پھر متاثرہ نے مجاہد پور تھانہ میں شوہر اور دیگر لوگوں کے خلاف شکایت درج کروائی ۔

ادھر معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد ملزم شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ سینئر ایس پی نے اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ ملزموں کو سزا دلانے کی بات کہی ہے ۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے معاملہ کی جانچ کرواکر کر سبھی قصوروں کی شناخت کرکے ان کی گرفتاری یقینی بنانے کی بھی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو شرمسار کردینے والی حرکت میں شامل ملزمین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 14, 2020 09:43 AM IST