உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر نے بیوی کو پہلے ماری گولی اور پھر اینٹ سے کچل دیا سر ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش

    شوہر نے بیوی کو پہلے ماری گولی اور پھر اینٹ سے کچل دیا سر ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش

    شوہر نے بیوی کو پہلے ماری گولی اور پھر اینٹ سے کچل دیا سر ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش

    پولیس مقدمہ درج کرکے جانچ کر رہی ہے ۔ لکشمی پور تھانہ صدر سبودھ کمار نے کہا کہ پولیس ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لے گی اور اس کو لے کر چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

    • Share this:
      جموئی : بہار کے جموئی ضلع میں آپسی تنازع میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔ یہ واقعہ لکشمی پور تھانہ علاقہ کے گورا پنچایت کے کولی گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ واردارت کو انجام دینے کے بعد سے ملزم فرار ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منجیت تانتی نامی شخص نے اپنی بیوی پاروتی دیوی کا گولی مار کر قتل کردیا۔ جانکاری کے مطابق بیوی اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کو لے کر ناراض رہتی تھی ، جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

      بتایا جا رہا ہے کہ ملزم منجیت تانتی کے ایک دیگر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، جس کی وجہ سے اکثر اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوتا تھا ۔ ساتھ ہی ملزم شوہر اپنی بیوی پر بدسلوکی کا الزام لگا کر اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا ۔ جمعہ کی رات منجیت تانتی تقریبا چھ ماہ کے بعد گھر واپس آیا ۔ شوہر اور بیوی کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا جس میں نشے میں دھت منجیت نے دیر رات اپنی بیوی کو گولی مار دی ۔ الزام ہے کہ اس کے بعد اس نے بیوی کا سر اینٹ سے کچل کر شناخت چھپانے کی کوشش بھی کی ۔ اس حملے میں خاتون کی موت ہو گئی ۔

      یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ملزم منجیت تانتی مجرمانہ کردار کا حامل شخص ہے ۔ اس سلسلہ میں لکشمی پور تھانہ صدر سبودھ کمار نے بتایا کہ یہ شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا کا معاملہ ہے ۔ ملزم شوہر واردات انجام دینے کے بعد سے فرار ہے۔

      پولیس مقدمہ درج کرکے جانچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لے گی اور اس کو لے کر چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: