ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سالی سے ہوئی محبت تو شوہر نے بینک سے لون لے کر بیوی کے خلاف اٹھایا یہ خطرناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا کہ روبی سے شوہر شنبھو رجک کے تعلقات اچھے نہیں تھے ، لہذا دو بیٹیوں کے بعد تیسری بیٹی ہونے کے شک میں شوہر نے روبی کا قتل کروادیا ۔

  • Share this:
سالی سے ہوئی محبت تو شوہر نے بینک سے لون لے کر بیوی کے خلاف اٹھایا یہ خطرناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
سالی سے ہوئی محبت تو شوہر نے بینک سے لون لے کر بیوی کے خلاف اٹھایا یہ خطرناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

سالی سے محبت کررہے شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کا قتل کروانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کیلئے پیشہ ور مجرموں کا استعمال کیا گیا ۔ یہ واقعہ گوپال پور تھانہ حلقہ میں پیش آیا ، جہاں نو جولائی کو حاملہ روبی دیوی کا بدمعاشوں کے ذریعہ بیچ سڑک پر گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ تفتیش میں مصروف پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا کہ روبی سے شوہر شنبھو رجک کے تعلقات اچھے نہیں تھے ، لہذا دو بیٹیوں کے بعد تیسری بیٹی ہونے کے شک میں شوہر نے روبی کا قتل کروادیا ۔ روبی کا قتل کرنے والے بدمعاش جککن پور تھانہ حلقہ کے ہیں ، جنہیں ایڈوانس کے طور پر پچاس ہزار روپے دئے گئے تھے ۔ فی الحال ملزم شوہر نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ کے پرسا بازار کے جھائیچک کے رہنے والے شنبھو کی سپرا میں لانڈری ہے ۔ گزشتہ اکتوبر میں جککن پور تھانہ حلقہ میں رہنے والے بدمعاش رشی سے دوکان پر ہی شنبھو کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس وقت اس نے رشی کو بتایا کہ اس کو سالی سے محبت ہے اور بیوی روبی کا کام تمام کرنا ہے ۔ اس کے بدلہ میں بدمعاش نے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ پھر ڈھائی لاک روپے پر بات طے ہوئی ۔ بدمعاش نے ایڈوانس میں پچاس ہزار روپے اور قتل کے بعد دو لاکھ روپے دینے کی بات کہی ، لیکن شنبھو کے پاس بیس ہزار روپے ہی تھے ، اس کے بعد شنبھو نے بینک سے تیس ہزار روپے لون لیا ۔ بدمعاش کو جنوری میں دوکان پر بلا کر پچاس ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر دئے ۔


جنوری میں ہی شنبھو نے بدمعاش کو بتایا تھا کہ بیوی کا قتل ایسی جگہ کرنا ہے ، جہاں پولیس کو یہ لگے کہ اوور ٹیک کرنے کے چکر میں کسی نے گولی ماردی ۔ پانچ جولائی کو ریشبھ نے شنبھو کو جککن پور بلایا ، وہاں اس کا ساتھی نوین بھی تھا ۔ شنبھو نے بدمعاشوں کو بتایا کہ وہ بیوی روبی کو بائیک سے اس کے مائیکے لوہانی پور لے کر جائے گا اور ساتھ میں دونوں بچے بھی رہیں گے ۔ اس نے بدمعاشوں کو بتایا کہ جمعرات کو بیوی اور بچوں کو لے کر واپس گاوں لوٹے گا ۔ کس راستے سے گزرے گا ، وقت کیا ہوگا ، سب کچھ بتادیا ۔ ساتھ ہی طے ہوا کہ چین پور گاوں کے پاس واردات کو انجام دینا ہے ۔ اسی درمیان شنبھو نے بدمعاشوں سے ایک مرتبہ بھی موبائل پر بات چیت نہیں کی ۔


طے وقت پر شنبھو بیوی اور دونوں بچوں کو بائیک پر بیٹھا کر جگن پورہ موڑ پر پہنچا ۔ وہاں سے چین پوری کی دوری تقریبا آدھا کلو میٹر ہے ۔ جگن پورہ موڑ سے ہی بدمعاشوں کو پیچھا کرنا تھا ، لیکن شنبھو کو پلسر بائیک سوار دونوں بدمعاش جب نظر نہیں آئے تو وہ ایک دکان پر رک گیا ۔ چند منٹ بعد ہی پلسر سوار دونوں بدمعاش آتے ہوئے نظر آئے تو وہ بیوی اور بچوں کو بائیک پر بیٹھا کر چین پور گاوں کی طرف بڑھ گیا ۔ اسی درمیان بدمعاشوں نے تیس سالہ روبی دیوی کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ یہ گولی کئی وارداتوں مں ملوث مجرم رشی نے ماری تھی اور اس کا ساتھی نوین بائیک چلا رہا تھا ۔

اس واردات کی چھان بین پولیس کیلئے چیلنجنگ تھی ۔ شوہر شنبھو سے جککن پور تھانہ میں پوچھ گچھ شروع ہوئی تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا ، لیکن جمعرات کی دیر رات پٹنہ ایس ایس پی اپیندر شرما ، سٹی ایس پی ایسٹ جتیندر کمار اور جککن پور تھانہ انچارج مکیش کمار نے ساڑھے پانچ گھنٹے کی پوچھ گچھ میں شنبھو کو توڑ دیا اور اس نے آخر کار اپنا جرم قبول کرلیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 04:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading