بہار میں دار القضا کا کام آٹھ مہینوں سے بند ، کورونا کے سبب آٹھ مہینوں سے نہیں سنا گیا ایک بھی کیس
بہار میں دار القضا کا کام آٹھ مہینہ سے بند ، کورونا کے سبب آٹھ مہینوں سے نہیں سنا گیا ایک بھی کیس
مفتی ثناء الہدی قاسمی کے مطابق مستقبل قریب میں یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگا ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کا معاملہ جیسے ہی کم ہوگا ، دار القضا میں مقدمہ کی سماعت ہونے لگے گی
بہار میں دارالقضا کے سبب عام مسلمانوں کو کافی راحت ملتی رہی ہے۔ خاص طور سے فیملی لاء سے وابستہ مقدمات کو دارالقضا سے حل کرایا جاتا ہے۔ دارالقضا کی اس کوشش سے جہاں عدالتوں کا بوجھ کم ہوتا ہے ، وہیں عدالتوں کا چکر کاٹنے سے لوگ بچتے رہے ہیں ، لیکن کورونا کے سبب امارت شرعیہ بہار کے دارالقضا کا کام بالکل بند پڑا ہے ۔ واضح رہے کہ بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور مغربی بنگال میں امارت شرعیہ بہار کے 67 دارالقضا ہیں ، جہاں ہزاروں مقدمات آتے ہیں ، جس کی سنوائی کر کے دارالقضا فیصلہ سناتی ہے۔
عام طور پر عدالت ، دارالقضا کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے اور عام لوگوں کے پرسنل لاء سے وابستہ مقدمہ کا آسانی سے دارالقضا سے حل نکالا جاتا ہے ۔ کورونا کا اثر دارالقضا پر بھی پڑا ہے ۔ گزشتہ آٹھ مہینہ سے دارالقضا میں صرف درخواستیں لی جارہی ہیں ، لیکن کسی ایک بھی مقدمہ پر سنوائی نہیں ہوسکی ہے ۔ امارت شرعیہ بہار کے نائب ناظم مفتی ثنا الہدیٰ قاسمی کا کہنا ہے کہ امارت شرعیہ بہار کی پہچان دارالقضا سے ہے اور دارالقضا میں کورونا اور لاک ڈاون کے سبب کام نہیں ہورہا ہے۔
دارالقضا کم وقت میں کسی بھی مقدمہ کی سنوائی کرکے پرسنل جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ دارالقضا کم وقت میں کسی بھی مقدمہ کی سنوائی کرکے پرسنل جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ بہار کے مسلمانوں میں دارالقضا کی کافی اہمیت ہے ۔ خاص طور سے نکاح ، طلاق ، زمین جائیداد کے جھگڑے کو دارالقضا میں سماعت ہوتی ہے اور دونوں فریق سے ایک طرح سے پنچایت کر کے معاملات کا حل شرعی روشنی میں نکالا جاتا ہے ۔ دارالقضا کا کام کورونا کی مدت کار میں بند ہونے سے عام لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے ۔ پریشان لوگ ہی دارالقضا کا رخ کرتے ہیں ، لیکن فی الحال لاک ڈاون کے سبب دار القضا میں صرف درخواست لی جارہی ہے ، کسی بھی کیس کی سماعت نہیں ہورہی ہے ۔
مفتی ثناء الہدی قاسمی کے مطابق مستقبل قریب میں یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگا ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کا معاملہ جیسے ہی کم ہوگا ، دار القضا میں مقدمہ کی سماعت ہونے لگے گی ۔ بہت سارے معاملات ایسے آئے ہیں ، جس کی سماعت ضروری ہے ، لیکن کورونا کے سبب دار القضا کے کام شروع ہو نے میں ابھی مزید وقت لگنے کا اندیشہ ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔