ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

عیدالفطر کی نماز کو لیکر وقف بورڈ کی ہدایت، وقف کی کسی بھی عبادت خانہ میں نہیں پڑھی جائےگی عید کی نماز

بتایا جارہا ہے کہ عیدالفطر کے دن سبھی کی نظریں نمازیوں پر ہوں گی لہذا نمازی ہر قیمت پر حکومت کی گائڈ لائین کو فالو کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز اپنے گھروں میں پڑھیں اور عید کے دن اپنے گھروں پر بھیڑ نہیں لگائیں بلکہ سوشل ڈسٹینسنگ کو فالو کرتے ہوئے اپنے ضروریات زندگی کو پورا کرے۔

  • Share this:

بہار کی شیعہ و سنی وقف بورڈ (Bihar Sunni shia Waqf Board) کے ماتحت صوبہ میں ہزاروں عبادت خانہ ہیں۔ وقف بورڈ نے صاف طور سے اعلان کیا ہیکہ وقف کے کسی بھی عبادت خانوں میں عیدالفطر (Eid ul Fitr 2020) کی نماز نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کی بھیڑ پر پوری طرح سے پابندی رہےگی۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی آزاد نے کہا کی اس طرح کا ایک گائڈ لائین مرکزی حکومت کی جانب سے بھی جاری کیاگیا ہے اور بہار کے محکمہ داخلہ نے بھی گائڈ لائین جاری کر عیدالفطر، عید گاہ اور مساجد میں پڑھنے پر روک لگائی ہے۔

ارشاد علی آزاد کا کہنا ہے کہ فیل وقت لوگوں کو بیدار رہنے اور لاک ڈاون کا مکمل احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاون میں کسی طرح کا مسئلہ عیدالفطر کے دن واقع نہیں ہو جس کے سبب وقف بورڈ نے احتیاطی تدابیر اٹھاتے ہوئے تمام متولیوں کو بھی اس جانب پہل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شہروں میں لوگوں تک خبریں جلدی پہنچ جاتی ہے لیکن دیہی علاقوں میں خبریں ملنے کے باوجود لوگ غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے اپیل کی گئ ہے کہ لاک ڈاون کا مکمل احترام کرے اور اپنے اپنے گھروں میں ہی عیدالفطر کی نماز جماعت بنا کر پڑھ لے۔واضح رہیکہ اس سلسلہ میں مقامی سطح پر لوگوں کے درمیان بیداری چلائی جارہی ہے۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں خاص طور سے مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہیں بتایا جارہا ہے کہ عیدالفطر کے دن سبھی کی نظریں نمازیوں پر ہوں گی لہذا نمازی ہر قیمت پر حکومت کی گائڈ لائین کو فالو کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز اپنے گھروں میں پڑھیں اور عید کے دن اپنے گھروں پر بھیڑ نہیں لگائیں بلکہ سوشل ڈسٹینسنگ (social distancing) کو فالو کرتے ہوئے اپنے ضروریات زندگی کو پورا کرے۔
First published: May 23, 2020 01:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading