OMG! پولیس چھاپہ ماری میں دو دیور کے ساتھ پکڑی گئی اکیلی بھائی ، جانئے کیا تھا پورا کھیل
OMG! پولیس چھاپہ ماری میں دو دیور کے ساتھ پکڑی گئی اکیلی بھائی ، جانئے کیا تھا پورا کھیل
Ajab Gajab News: بہار کے موتیہاری سے ایک چونکادینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ پولیس چھاپہ ماری میں دو دیور کے ساتھ ایک بھابھی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ سے دیور بھابھی اور پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں ۔
موتیہاری : بہار کے موتیہاری سے ایک چونکادینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ پولیس چھاپہ ماری میں دو دیور کے ساتھ ایک بھابھی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ سے دیور بھابھی اور پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ یہ معاملہ مشرقی چمپارن کے ملاہی تھانہ علاقہ سے وابستہ ہے ۔ یہاں پولیس نے چھاپہ ماری کرکے دو شخص کے ساتھ ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا ۔ وہیں کورٹ لے جانے کے دوران ایک شخص پولیس کی گرفت سے چھوٹ کر فرار ہوگیا ۔ یہ پورا معاملہ شراب کی تسکری سے وابستہ ہے ۔ بتادیں کہ بہار میں شراب بندی قانون لاگو ہے ۔ شراب پینے یا پھر رکھنے پر سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہیں ۔
پولیس نے چٹیا علاقہ کے پاس چھاپہ ماری کرکے شراب کی سات بوتلیں اور 48 ٹیٹرا پیک کے ساتھ تین ملزمین کو گرفتار کیا تھا ۔ یہ علاقہ ملاہی تھانہ علاقہ کے تحت آتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت وشال کمار ، راہل کمار اور منی دیوی کے طور پر کی گئی ہے ۔
ان تینوں کا آپس میں دیور بھابھی کا رشتہ ہے ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی تھی ، جس میں شراب کی برآمدگی کی گئی تھی ۔ مقامی پولیس تینوں کو عدالت لے جارہی تھی ، جب بڑا واقعہ پیش آگیا ۔ ایک ملزم پولیس کی گرفت سے چھوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
شراب برآمدگی کے معاملہ میں تینوں ملزمین کو ہوم گارڈ جوانوں کی نگرانی میں عدالت میں بھیجا گیا تھا ۔ اسی دوران ملزم وشال کمار پولیس کی گرفت سے چھوٹ کر بھاگنے میں کامیاب رہا ۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وشال کمار ارے راج سیکشن گیٹ کے سامنے ہی پولیس کی گرفت سے بھاگ گیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ کورونا سے وابستہ کاغذات کی فوٹوکاپی کرانے کے چکر میں شراب برآمدگی معاملہ میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا ۔ اس سے پولیس کی عدالت میں کافی کرکری بھی ہوگئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔