ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں اردو زبان کے ساتھ نا انصافی ، محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے نصاب سے اردو کی لازمیت کی ختم

جانکاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور محکمہ تعلیم کے افسران نے حکومت کے سامنے اردو کے خلاف سازش کر کے ایک مصیبت کھڑی کر دی ہے ۔

  • Share this:
بہار میں اردو زبان کے ساتھ نا انصافی ، محکمہ تعلیم  نے اسکولوں کے نصاب سے اردو کی لازمیت کی ختم
بہار میں اردو زبان کے ساتھ نا انصافی ، محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے نصاب سے اردو کی لازمیت کی ختم

بہار میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بنائی گئی پالسی پر محبان اردو سخت حیران ہیں ۔ ریاست کی دوسری سرکاری زبان کو اس نئی پالیسی میں جڑ سے کاٹنے کی سازش کی گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم نے صوبہ کی دوسری سرکاری زبان اردو کو علاقائی زبانوں کی فہرست میں رکھا ہے ۔ اسکولوں کے نصاب سے اردو کی لازمی مضمون کی حیثیت ختم کردی گئی ہے ۔ اب اردو اختیاری مضمون کا حصہ ہے ۔ اختیاری مضمون کا مطلب یہ ہوا کہ طلبہ کی مرضی ہے اردو پڑھیں یا نہ پڑھیں ۔  یہی نہیں محکمہ تعلیم نے نئی پالیسی میں یہ صاف کیا ہے کہ جن اسکولوں میں اردو پڑھنے والے چالیس طلبہ ہوں گے انہی اسکولوں میں اردو کے ٹیچر بحال ہوں گے ۔


اب جب لازمی مضمون کی حیثیت سے اردو کو ہٹا دیا گیا ہے اور اختیاری مضمون میں شامل کردیا گیا ہے تو ایسے میں اختیاری مضمون سے اردو پڑھنے والے طلبہ ویسے بھی دھیرے دھیرے کم ہوجائیں گے اور اسی طرح دھیرے دھیرے تمام اسکولوں میں اردو ٹیچروں کی بحالی کا راستہ خود بہ خود بند ہوجائےگا ۔ خاص بات یہ ہے کہ  وزیر اعلیٰ نے تمام اسکولوں میں اردو کے ٹیچرس کو بحال کرنے کا اعلان کر کے دوبارہ اسمبلی انتخابات میں محبان اردو کا ووٹ حاصل کیا تھا ، لیکن عملی اعتبار سے اردو کہاں ہے ، اس کی تصویر آپ کے سامنے ہے ۔


وزیر اعلیٰ نے یہ صاف طور سے کہا تھا کہ ہر اسکول میں اردو ٹیچر بحال ہوں گے ۔ تاکہ اردو اور غیر اردوداں بچوں کو وہ اردو پڑھا سکیں ۔ لیکن محکمہ تعلیم نے وزیر اعلیٰ کے اعلان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ فرمان جاری کردیا ہے کہ چالیس بچوں پر ہی اب اردو کے ٹیچر بحال ہوں گے۔  محکمہ تعلیم کی اس پالسی سے جےڈی یو کے مسلم لیڈران بھی حیران ہیں ۔


جانکاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور محکمہ تعلیم کے افسران نے حکومت کے سامنے اردو کے خلاف سازش کر کے ایک مصیبت کھڑی کر دی ہے ۔ ادھر محبان اردو کے مطابق نتیش کمار کا دعویٰ بھی پانی کا بل بلا ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو کے خلاف سازش کو روکا نہیں گیا تو حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کی شروعات کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 29, 2020 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading