بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، پورنیہ میں ٹرک پلٹنے سے 8 لوگوں کی دردناک موت
Road Accident: اس سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معلومات کے مطابق بنگال سے جموئی جا رہا ٹرک پورنیہ میں اچانک پلٹ گیا۔
پورنیا۔ بہار کے پورنیہ ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ Road Accident پیش آیا ہے۔ اس سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معلومات کے مطابق بنگال سے جموئی جا رہا ٹرک پورنیہ میں اچانک پلٹ گیا۔ ٹرک الٹنے سے اس میں سوار آٹھ افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ پورنیہ ضلع کے جلال گڑھ تھانے کے سیما کالی مندر کے قریب پیش آیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی راحت اور بچاؤ کے لیے پہنچ گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
پورنیہ کے صدر ایس ڈی پی او نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے بعد ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو اسپتال بھیجنے کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔