ہوم » نیوز » No Category

بہار انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پراین ڈی اے میں نہیں ہوسکا اتفاق ، میٹنگ رہی بے نتیجہ

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Aug 31, 2015 05:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پراین ڈی اے میں نہیں ہوسکا اتفاق ، میٹنگ رہی بے نتیجہ
پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔دہلی میں بی جے پی، ایل جے پی، آر ایل ایس پی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈروں کے درمیان ہوئی میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر کسی فارمولے پر اتفاق نہیں ہوسکا اور میٹنگ بے نتیجہ رہی ۔


میٹنگ کے بعد این ڈی اے کے رہنماؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیٹوں کے معاہدے پر آپس میں ہماری بات چیت چل رہی ہے ۔ یہ بات چیت آگے بھی جاری رہے گی اور جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کسی فارمولے پر اتفاق رائے ہوجائے گا ۔


لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے عظیم اتحاد کے رہنماؤں پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ 'این ڈی اے میں عظیم اتحاد کی طرح سیٹوں کو لے کر کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ہم لوگ آپس میں اس بات چیت کر حل کریں گے۔


اس سے قبل یہ مانا جارہا تھا کہ بی جے پی 160 سے 165 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی جبکہ لوک جن شکتی پارٹی کو 35 سے 40 سیٹیں دی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ آر ایل ایس پی کو 20 سے 25 سیٹیں ہی دی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں جیتن رام مانجھی کی پارٹی کو 12 سے 15 سیٹیں دی جائیں گی ۔اس قیاس آرائی پر بھی کسی بھی لیڈر نے کچھ بھی نہیں کہا ۔


این ڈی اے کی میٹنگ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے ساتھ رام ولاس پاسوان، چراغ پاسوان، اوپیندر کشواہا، گری راج سنگھ، جتن رام مانجھی، شكني چودھری، اور بہار بی جے پی انچارج بھوپندر یادو، بہار بی جے پی کے انتخابی انچارج اننت کمار، سشیل مودی، نند کشور، منگل پانڈے نے شرکت کی ۔ یہ میٹنگ امت شاہ کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔

First published: Aug 31, 2015 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading