ہوم » نیوز » No Category

بہار انتخابات: پہلے مرحلے میں ہی داؤ پر ہوگی رام ولاس پاسوان سمیت بھائی بھتیجوں کی قسمت

پٹنہ : اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد اب ان سیٹوں پر جیت درج کرنا تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 17, 2015 07:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات: پہلے مرحلے میں ہی داؤ پر ہوگی رام ولاس پاسوان سمیت بھائی بھتیجوں کی قسمت
پٹنہ : اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد اب ان سیٹوں پر جیت درج کرنا تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

پٹنہ : اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد اب ان سیٹوں پر جیت درج کرنا تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اس معاملے میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی بھی شامل ہے۔ ایل جے پی بہار میں ایسی پارٹی ہے جس کے ساتھ ساتھ رام ولاس پاسوان اور ان کے خاندان کی بھی ساکھ جڑی ہوئی ہے۔


پارٹی کے 6 ممبران پارلیمنٹ میں 3 پاسوان خاندان سے ہی ہیں اور ساتھ ہی ریاستی صدر بھی ان کے چھوٹے بھائی پشوپتی کمار پارس ہیں۔ ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان کے ساتھ ان کے بھائی بھتیجوں کی آزمائش بھی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی ہے۔


دراصل پہلے مرحلے میں جن اسمبلی حلقوں اور اضلاع میں انتخابات ہونے والے ہیں، وہاں سے ایل جے پی کے چار ایم پی تعلق رکھتے ہیں۔ ان چار ممبران پارلیمنٹ میں خود رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان اور بھائی رام چندر پاسوان بھی شامل ہیں۔


اس کے ساتھ ساتھ ایل جے پی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کے گھر ضلع کھگڑیا میں بھی پہلے ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس وجہ سے سمجھا جا رہا ہے کہ پارٹی اور پاسوان خاندان کی حقیقی آزمائش 12 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں ہی ہے۔


جن اضلاع کے اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہونے ہیں ان میں جموئی سے چراغ پاسوان، کھگڑیا سے چودھری محبوب علی قیصر، سمستی پور سے رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان اور مونگیر سے سورج بھان سنگھ کی بیوی وینا دیوی ممبر پارلیمنٹ ہیں۔


ان ممبران پارلیمنٹ کے پارلیمانی علاقے کی اسمبلی سیٹوں پر انتخابات پہلے مرحلے میں ہی ہیں۔ اس وجہ سے ان علاقوں کی سیٹوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی ساکھ بھی داو پر لگی ہوئی ہے۔ رام ولاس پاسوان کے آبائی ضلع کھگڑیا میں آنے والی الولي سیٹ پر ایل جے پی کے ریاستی صدر اور رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی پشوپتی کمار پارس خود الیکشن لڑتے آئے ہیں۔


اس مرتبہ بھی پارس میدان میں ہیں۔ ایسے میں پارس کے سامنے بھی جیت بڑا چیلنج ہے۔ اسی طرح سے رام ولاس پاسوان کے بھائی اور سمستی پور کے ایم پی رام چندر پاسوان کی ساکھ بھی داؤ پر لگی ہے۔


رام ولاس پاسوان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رام چندر پاسوان بھی سمستی پور کی ایک اسمبلی سیٹ كليان پور سے اپنے بیٹے کو انتخابی میدان میں اتار رہے ہیں۔ مجموعی طور پر بہار انتخابات کا پہلا مرحلہ کافی حد تک پاسوان فیملی کے لئے وقار کا سوال بن گیا ہے، جسے حل کرنا پارٹی اور خاندان دونوں کے لئے ایک ٹاسک بن گیا ہے۔

First published: Sep 17, 2015 07:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading