پٹنہ : لوک جن شکتی پارٹی بہار اسمبلی انتخابات کے لئے کل اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں 40 میں سے 29 نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں پر اتفاق ہو چکا ہے۔
پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل تک تمام امیدواروں کے نام طے کر لئے جائیں گے اور اس کے بعد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایل جے پی، بی جے پی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد میں شامل ہے اور سیٹوں کی تقسیم کے تحت اسے 40 نشستیں ملی ہیں۔ اتحاد کی دیگر اتحادی جماعتوں میں سے بی جے پی 160، قومی لوك سمتا پارٹی 23 اور ہندوستانی عوام مورچہ 20 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔