ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی کا اتحادیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں :آر ایل ایس پی

پٹنہ : قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے کا الزام لگاتے هوئے آج کہا کہ اس کی شکایت وہ بی جے پی کے رہنماؤں سے کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2015 09:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کا اتحادیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں :آر ایل ایس پی
پٹنہ : قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے کا الزام لگاتے هوئے آج کہا کہ اس کی شکایت وہ بی جے پی کے رہنماؤں سے کریں گے۔

پٹنہ :  قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے کا الزام لگاتے هوئے آج کہا کہ اس کی شکایت وہ بی جے پی کے رہنماؤں سے کریں گے۔


آر ایل ایس پی سربراہ اپندر پرساد کشواہا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے مینا پور اسمبلی سیٹ دینے کا بھروسہ دلایا تھا لیکن عین وقت پر وہ اس سے مکر گئی۔


مسٹر کشواہا نے کہا کہ مینا پور سیٹ اس وقت میں بی جے پی کے پاس ہے لیکن اس کے امیدوار اس بار وہاں سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ اس کے موجودہ رکن اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے تو یہ سیٹ آر ایل ایس پی کو دے دی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ اتحاد میں کئی بار پریشانی محسوس کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود تمام پارٹی مل کر بہار اسمبلی الیکشن لڑیں گے اور 243 رکنی اسمبلی میں دو تہائی سیٹ جیت جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ لالو نتیش کے نفاق راج کو واپس نہیں آنے دیں گے۔

First published: Sep 21, 2015 09:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading