ہوم » نیوز » No Category

عظیم اتحاد نے بی جے پی کے ویژن کو بے سمت دستاویزات قرار دیا

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج جاری منشور کو عظیم اتحاد نے سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے سمت دستاویزات قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 01, 2015 11:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عظیم اتحاد نے بی جے پی کے ویژن کو بے سمت دستاویزات قرار دیا
پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج جاری منشور کو عظیم اتحاد نے سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے سمت دستاویزات قرار دیا ہے۔

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج جاری منشور کو عظیم اتحاد نے سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے سمت دستاویزات قرار دیا ہے۔


عظیم اتحاد کی طرف سے یہاں جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، (جے ڈی یو) اور کانگریس کے لیڈروں نے منشور کو ایک ہاری ہوئی پارٹی کا تھکا ہوا دستاویزات کہا۔


جے ڈی یو راجیہ سبھا ایم پی پون ورما نے منشور کو ایک ہاری ہوئی پارٹی کا تھکا ہوا دستاویزات بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ بہار میں جو کام پہلے سے ہو رہا ہے اسی کو دوبارہ تبدیلی کا نام دے کر کام کیا گیا۔ انهوں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس وزیر اعلی نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جواب نہیں ہے۔


بی جے پی انتخابی نيا ڈوبنے کے خوف سے لوگوں کو لالچ دے رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی اتحاد کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان نہیں کئے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کے پاس آج تک وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار نہیں ہو، وہ گڈ گورننس اور ترقی کیا دے گی۔


عظیم اتحاد کے دوسرے اتحادی آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان منوج جھا نے کہا کہ بی جے پی کا منشور واضح نہیں ہے جس میں صرف کٹ پیسٹ کا کھیل کھیلا گیا ہے۔ بی جے پی کے ڈاکومنٹ پیپر میں ریزرویشن پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

First published: Oct 01, 2015 11:06 PM IST