ہوم » نیوز » No Category

سیمانچل کے مسلمان 5نومبر کو تاریخی فیصلہ کریں گے: اسد اویسی

سیمانچل: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ 5نومبر کو بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک تاریخی فیصلہ کریں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 26, 2015 05:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیمانچل کے مسلمان 5نومبر کو تاریخی فیصلہ کریں گے: اسد اویسی
سیمانچل: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ 5نومبر کو بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک تاریخی فیصلہ کریں گے ۔

سیمانچل: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ 5نومبر کو بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک تاریخی فیصلہ کریں گے ۔


سیمانچل میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مقامی عوام نے مختلف جماعتوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا لیکن ان کی آواز نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے سیمانچل آج پسماندگی کا شکار ہے ۔


بیرسٹر اویسی نے کہا کہ بہار کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی اداروں پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اگر سیمانچل کے عوام مجلس کے امیدواروں کو منتخب کریں گے تو یہ ایک تاریخ رقم ہوگی اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ مجلس عوام کے مسائل کو حل کرے گی ۔

First published: Oct 26, 2015 05:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading