ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election 2020 : بہار میں اس حکمت عملی پر کام کررہی ہے ایم آئی ایم

اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلمان کسی کا ووٹ بینک نہیں ہیں ۔ ایم آئی ایم تمام طبقہ کی بات کرتی ہے۔ ہم بنیادی مسئلہ کو سامنے رکھ کر انتخابی میدان میں اتریں گے ۔

  • Share this:
Bihar Election 2020 : بہار میں اس حکمت عملی پر کام کررہی ہے ایم آئی ایم
Bihar Election 2020 : بہار میں اس حکمت عملی پر کام کررہی ہے ایم آئی ایم

بہار کے اسمبلی انتخاب کو لے کر  تمام سیاسی پارٹیوں کی تیاری شباب پر ہے اور اس درمیان سیاسی پارٹیوں کا نیا نیا اتحاد بھی سامنے آّرہا ہے ۔ بہار میں اپنے پاؤں جمانے کی کوشش میں لگی ایم آئی ایم پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ پچاس اسمبلی حلقوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ۔ سنیچر کو پٹنہ پہنچے ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اس میں ایک نیا ٹرن لیا ہے ۔ سماج وادی جنتادل (ڈی) کے صدر دیویندر پرساد یادو نے ایم آئی ایم سے اتحاد کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ مختلف سیاسی پارٹٰیوں کو جوڑنے کی حکمت عملی پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔


ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے نیوز 18  سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں نے عظیم اتحاد اور این ڈی اے کو پندرہ پندرہ سالوں تک موقع دیا ہے ، لیکن بہار کی پسماندگی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ آج بھی بہار بنیادی مسئلہ میں الجھا ہوا ہے ۔ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک سیکولر ایلائنس کے کنوینر دویندر یادو نے کہا کہ صوبہ کی تمام صنعتیں جیسے چینی صنعت، ہینڈلوم ، سوتا مل ، جوٹ مل ، پیپر مل ، چائے باغان ، ریشم کا کاروبار دھیرے دھیرے دم توڑ دیا ہے ، لیکن اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔


ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کے مطابق ایک بڑی آبادی کو یہاں سے مائیگریٹ کرنا پڑتا ہے تب جاکر لوگوں کے گھروں میں دال روٹی کا انتظام ہوتا ہے ۔ لیکن موجودہ حکومت نے نہ ہی کسانوں کے لئے کچھ کیا ہے اور نہ ہی نوجوان بے روزگاروں کے لئے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ جولوگ ایم آئی ایم کو ووٹ کٹوا پارٹی بتارہے ہیں ، وہ گزشتہ لوک سبھا کے انتخاب میں ایک بھی سیٹ پر کیوں کامیابی حاصل نہیں کرسکے ۔ جبکہ ایم آئی ایم نے صرف ایک سیٹ کشن گنج سے اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا ۔


اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ مسلمان کسی کا ووٹ بینک نہیں ہیں ۔ ایم آئی ایم تمام طبقہ کی بات کرتی ہے۔ ہم بنیادی مسئلہ کو سامنے رکھ کر انتخابی میدان میں اتریں گے ۔ جولوگ پندرہ سال بنام پندرہ سال حکومت کئے ہیں ، انہوں نے بہار کو کیا دیا ہے ، اس پر لوگوں کو سوچنا چاہئے ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بہار میں ہم متبادل بنیں گے اور لوگوں کو سیاسی استحصال سے بچانے کی کوشش کریں گے ۔ بہار کا کوئی ضلع ایسا نہیں ہے ، جہاں بنیادی مسئلہ تک کو حکومت نے حل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہو ۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کچھ بڑے لیڈران ہمارے ساتھ ہوں گے اور کئی پارٹٰیوں کے ساتھ ہمارا اتحاد ہوگا ۔ ہم پھر طے کریں گے کہ ہمارا کتنا امیدوار کس حلقے سے الیکشن لڑے گا ۔ اس موقع پر ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان اور یوتھ صدر ایڈوکیٹ عادل حسن بھی موجود تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 19, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading