ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پانچ گھنٹوں تک پولیس حراست میں رہی بہار کی وزیر اعلی عہدہ کی امیدوار پشپم پریا ، جانئے کیوں

بہار میں وزیر اعلی عہدہ کی امیدوار پشپم پریا (Pushpam Priya Chaudhry) ریاست میں غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے صدر راج کی مانگ کو لے کر راج بھون جاکر بہار کے گورنر کو ایک میمورنڈم سونپنا چاہتی تھیں ، اسی دوران پٹنہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔

  • Share this:
پانچ گھنٹوں تک پولیس حراست میں رہی بہار کی وزیر اعلی عہدہ کی امیدوار پشپم پریا ، جانئے کیوں
پانچ گھنٹوں تک پولیس حراست میں رہی بہار کی وزیر اعلی عہدہ کی امیدوار پشپم پریا ، جانئے کیوں ۔ تصویر : پشپم پریا ٹویٹر ۔

پٹنہ : وزیر اعلی عہدہ کی امیدوار اور پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ پٹنہ پولیس نے پشم کو انکم ٹیکس چوراہے پر اس وقت حراست میں لیا ، جب وہ اپنے حامیوں کے ساتھ گورنر سے ملنے کیلئے جارہی تھیں ۔ پٹنہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ممنوعہ علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں تھی ، اس کے باوجود وہ کسی افسر کو بتائے بغیر اور قانون کے خلاف جارہی تھیں ۔ اسی دوران انکم ٹیکس چوراہے پر کوتوالی ایس ایچ او کے ساتھ پشپم پریا چودھری کی جم کر نوک جھونک بھی ہوئی ۔


دراصل پشپم پریا چودھری کی پارٹی کے ویشالی سے امیدوار کی جم کر پٹائی ہوئی ہے ۔ الزام ہے کہ پولیس انتظامیہ نے پورے معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ انہیں باتوں کو لے کر پشپم اپنی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے ساتھ گورنر سے ملنا چاہتی تھیں ۔ وہ گورنر سے اپیل کرنا چاہتی تھیں کہ بہار میں صدر راج نافذ کرکے انتخابات کرائے جائیں ۔



ادھر پولیس کے مطابق الیکشن کی وجہ سے یہ علاقہ ممنوعہ زون میں ہے ، ایسے میں اجازت کے بغیر ممنوعہ زون میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔ پشپم پریا نے اس کی خلاف ورزی کی ، اس لئے پولیس نے فورا ان کو حراست میں لے لیا ۔

پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پشپم پریا نے الزام لگایا کہ ایک سازش کے تحت بہار انتخابات میں ان کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جارہے ہیں ۔ پریا نے کہا کہ کبھی کسی بڑی پارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی خارج نہیں ہوئے ۔

پشپم نے پٹنہ میں کہا کہ گورنر سے صرف یہ کہنا ہے کہ صدر راج نافذ کرنے میں کیا پریشانی ہے ۔ بہار میں افسروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ پشپم پریا نے دعوی کیا کہ جب تک گورنر سے ملنے نہیں دیا جائے گا وہ کہیں نہیں جائیں گی ۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دیر رات تک پشپم پریا کو چودھری کو چھوڑ دیا گیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 28, 2020 08:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading