ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election Results 2020: بہار میں کیا پھر' نتیش کمار' ہیں؟ اگلے وزیر اعلی کے سوال پر بی جے پی بولی...

ارون سنگھ نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی اور نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ پورے ملک میں جو الیکشن ہوا ہے اس میں بی جے پی کا پرچم لہرا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی خاتمے کی طرف ہے۔ گاوں ہو یا کسان سبھی مودی کو مسیحا کے طور پر مانتے ہیں۔

  • Share this:
Bihar Election Results 2020: بہار میں کیا پھر' نتیش کمار' ہیں؟ اگلے وزیر اعلی کے سوال پر بی جے پی بولی...
نتیش کمار کی فائل فوٹو

پٹنہ/ نئی دہلی۔ بہار اسمبلی الیکشن (Bihar election 2020) کے رجحان آ رہے ہیں۔ منگل کو دوپہر 12 بجے تک 243 سیٹوں پر آئے رجحانات کے مطابق، این ڈی اے 122 سیٹوں پر آگے ہیں وہیں مہاگٹھ بندھن 109 پر آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک جن شکتی پارٹی 2 اور دیگر امیدوار 10 سیٹوں پر آگے ہیں۔ اتنا ہی نہیں خبر لکھے جانے تک بہار میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی بھی بن چکی تھی۔ ایسے میں یہ سوال بھی اٹھ رہے ہیں کہ نتیش کمار وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں۔ اس پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پھر سے دہرایا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہی ہوں گے۔


ارون سنگھ نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی اور نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ پورے ملک میں جو الیکشن ہوا ہے اس میں بی جے پی کا پرچم لہرا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی خاتمے کی طرف ہے۔ گاوں ہو یا کسان سبھی مودی کو مسیحا کے طور پر مانتے ہیں۔ خواتین اور کسانوں کے کھاتوں میں پیسہ گیا ہے۔ 80 کروڑ لوگوں کو راشن دیا گیا۔ ارون سنگھ نے کہا کہ ' انتخابی تشہیر میں اپوزیشن کو اصل مدعا لے کر جانا چاہئے تھا نہ کہ منفی ایجنڈا کو لے کر۔ نتیش جی نے بہار میں بجلی دینے کا کام کیا۔ جنگل راج سے نجات دلائی، بنیادی ڈھانچہ اور تعلیم کی سہولتوں میں توسیع کی'۔



حالانکہ، اس سے پہلے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا تھا کہ ہم صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ کے سی تیاگی نے کہا تھا کہ ایک سال پہلے آر جے ڈی لوک سبھا انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائی تھی ۔ لوک سبھا کے نتائج کے حساب سے دیکھیں تو جے ڈی یو اور اس کے اتحاد  کو 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنی تھی۔ اس ایک سال میں برانڈ نتیش نہ تو ذرہ برابر بھی پھیکا پڑا ہے اور نہ ہی برانڈ آر جے ڈی میں کوئی چمک آئی ہے ۔ ہم اس مرتبہ صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 10, 2020 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading