ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار انتخابات میں ملی شکست کے بعد مہاگٹھ بندھن میں درار ، طارق انور نے کہا : کانگریس کی وجہ سے نہیں بنی حکومت

بہار اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ کانگریس کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے ۔ الیکشن میں اس کو مہا گٹھ بندھن کی طرف سے 70 سیٹیں ملی تھیں ، جس میں سے وہ صرف 19 سیٹ ہی جیتنے میں کاماب ہوئی ہے ۔

  • Share this:
بہار انتخابات میں ملی شکست کے بعد مہاگٹھ بندھن میں درار ، طارق انور نے کہا : کانگریس کی وجہ سے نہیں بنی حکومت
طارق انور ۔ فائل فوٹو ۔

بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پارٹی نے صرف 19 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ پچھلی مرتبہ ان کے پاس 27 ممبران اسمبلی تھے ۔ اس مرتبہ آٹھ کم سیٹیں ملی ہیں ۔ ایسے میں اب پارٹی کے اندر اخلافات کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ الیکشن میں ملی شکست کو لے کر کانگریس میں غور و خوض کا دور بھی شروع ہوچکا ہے ۔ ان سب کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے بھی بڑا بیان دیا ہے ۔


طارق انور نے براہ راست طور پر امیدواروں کے انتخاب پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ بہار میں کانگریس کی شکست کی سب سے بڑی وجہ امیدواروں کے انتخاب میں کی گئی غلطیاں ہیں ۔ کٹیہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ طارق انور نے کہا کہ تشہیری مہم میں چوک بھی شکست کی بڑی وجہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں فی الحال بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ۔ طارق انور نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اعلی قیادت کے سامنے پارٹی کے اندر ہورہی ساری چیزوں کو رکھیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے پارٹی میں بہار سطح پر بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہمیں 70 سیٹیں ملی تھیں ، لیکن ہم گزشتہ سال کی بھی کارکردگی کا اعادہ نہیں کرسکے اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہم کافی کم سیٹیں جیت سکے ، جو کہ کافی مایوس کن ہے ۔


خیال رہے کہ اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے آر جے ڈی اور لیفٹ پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا ، جس میں اس کو اپنی ساتھی پارٹیوں کے موازنہ میں کافی کم سیٹیں ملی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 12, 2020 12:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading