Today's Chanakya Exit Poll : ٹوڈیز چانکیہ کا دعوی ، مہاگٹھ بند کو مل سکتے ہیں 44 فیصد ووٹ ، این ڈی اے رہ گیا پیچھے
ٹوڈیز چانکیہ ایگزٹ پولیس کے مطابق اس مرتبہ الیکشن میں عوام نے این ڈی اے کو مسترد کردیا ہے ۔ جبکہ مہاگٹھ بندھن لوگوں کی پہلی پسند بن کر ابھرا ہے ۔ پول کے مطابق 44 فیصد ووٹ آر جے ڈی ، 34 فیصد ووٹ جے ڈی یو اور 22 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاسکتے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 07, 2020 08:15 PM IST

Today's Chanakya Exit Poll : ٹوڈیز چانکیہ کا دعوی ، مہاگٹھ بند کو مل سکتے ہیں 44 فیصد ووٹ
بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں 15 اضلاع کی 78 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ تیسرے مرحلہ میں 78 سیٹوں پر 1204 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ۔ اعداد و شمار کے مطابق شام پانچ بجے تک 48 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے ۔ ووٹ کا عمل ختم ہونے کے ساتھ ہی بہار میں کس کی حکومت بن سکتی ہے ، اس پر ٹوڈیز چانکیہ ایگزٹ پولس سامنے آرہے ہیں ۔
ٹوڈیز چانکیہ ایگزٹ پولیس کے مطابق اس مرتبہ الیکشن میں عوام نے این ڈی اے کو مسترد کردیا ہے ۔ جبکہ مہاگٹھ بندھن لوگوں کی پہلی پسند بن کر ابھرا ہے ۔ پول کے مطابق 44 فیصد ووٹ آر جے ڈی ، 34 فیصد ووٹ جے ڈی یو اور 22 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاسکتے ہیں ۔
ٹوڈیز چانکیہ کے بہار جائزہ میں لوگوں سے پوچھ اگیا کہ وہ سرکار بدلنا چاہتے ہیں ؟
تو اس کے جواب میں 63 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ حکومت بدلنا چاہتے ہیں ۔ وہیں 27 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ نتیش حکومت سے خوش ہیں ، اس لئے سرکار کو بدلنا نہیں چاہتے ہیں ۔
بے روزگاری : 35 فیصد
بدعنوانی : 19 فیصد
دیگر : 34 فیصد
موجودہ وزیر اعلی کو آپ کیا ریٹنگ دیں گے ؟
اچھا : 21 فیصد
اوسط : 29 فیصد
برا : 37 فیصد
اس الیکشن میں ذاتیاں کدھر گئیں ؟
یادو
این ڈی اے : 22 فیصد
مہاگٹھ بندھن : 69 فیصد
مسلمان
این ڈی اے : 12 فیصد
مہاگٹھ بندھن : 80 فیصد
دیگر پسماندہ ذاتیں
این ڈی اے : 51 فیصد
مہاگٹھ بندھن : 30 فیصد