کشن گنج: مقامی ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی سیلاب متاثرہ علاقوں کے مسلسل دوروں میں مصروف ہیں۔علاقے میں تباہ کن سیلاب کے بعدسڑکوں کے ٹوٹ جانے اورذرائع آمدورفت کے متاثر ہونے کے باوجود مولاناقاسمی روز علاقے کے دوردراز گاؤں میں پہنچ کر سیلاب متاثرین کے حالات کاجائزہ لینے میں مصروف ہیں اوران کے درمیان ریلیف و امدادی اشیاء تقسیم کروارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج انھوں نے کوچادھامن بلاک کے کئی گاؤں کا دورہ کیا،جن میں شیتل نگرمیلاہاٹ،بشن پور،ہلدی کھوڑاہاٹ،سرائے وغیرہ پہنچ کر سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے صورت حال کی جانکاری لی اور ریلیف تقسیم میں کی جانے والی کوتاہی پر فوراً نوٹس لیتے ہوئے بی ڈی اوسے بات کرکے تمام سیلاب متاثرین کے درمیان فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر ان کے ساتھ مقامی عوامی نمائندے مکھیا،سرپنچ وغیرہ بھی موجودرہے۔ مولاناقاسمی نے پورنیہ کے ڈگروا،بائسی،بیسا،امورمیں ہنگامی میٹنگ کی جس میں بلاک افسران کے علاوہ علاقے کے ایم ایل اے،پنچایت نمائندگان اور سماجی کارکن شامل ہوئے۔ مولانانے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت دی ہے کہ سیلاب متاثرین کے درمیان فوڈپیکٹس کے علاوہ ہیلتھ کیمپ کا سلسلہ بھی جاری رکھاجائے،ساتھ ہی جن لوگوں کا جانی ومالی نقصان ہواہے انہیں جلد ازجلد معاوضہ دلانے کا انتظام کیاجائے۔ علاقے کی زیادہ تر سڑکیں سیلاب میں ٹوٹ گئی ہیں،مولاناقاسمی ضلع انتظامیہ کوہدادیت دی ہے کہ تمام سڑکوں کی مرمت کاکام جلد ازجلد پوراکیاجائے تاکہ ذرائع آمدرفت کھل سکیں اور لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔