ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ساتویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد پڑوس کے لڑکوں نے فحش ویڈیو اور تصاویر کو کیا وائرل

متاثرہ خاندان نے اس کی شکایت مقامی پولیس سے کی ہے، جس کے بعد پولیس فی الحال معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

  • Share this:
ساتویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد پڑوس کے لڑکوں نے فحش ویڈیو اور تصاویر کو کیا وائرل
علامتی تصویر

بہار کے بیگوسرائے میں اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ معاملہ ضلع کے منصورچک تھانہ حلقہ کے سمسا میں پیش آیا ، جہاں ایک نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی کی گئی ۔ متاثرہ لڑکی ساتویں کلاس کی طالبہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ساتویں کی طالبہ کی اس کے پڑوس میں رہنے والے لڑکوں نے نہ صرف اجتماعی آبروریزی کی بلکہ پورے واقعہ کا ویڈیو بنایا اور تصویریں کھینچیں اور پھر وائرل بھی کردیا ۔

اس معاملہ کی جانکاری متاثرہ نے اپنے اہل خانہ کو دی تو ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ۔ متاثرہ خاندان نے اس کی شکایت مقامی پولیس سے کی ہے، جس کے بعد پولیس فی الحال معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کا بیان نہیں مل سکا ، جبکہ اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد سے ہی ملزمین فرار ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں : نشیلی اشیا پلا کر طالبہ کی آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر دھمکی دے کر کی فرضی شادی


 

 
First published: Feb 22, 2019 05:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading