உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG News: گیا میں پیدا ہوا مینڈک کی شکل والا بچہ ، ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، دیکھنے کیلئے امنڈ پڑی بھیڑ

    OMG News: گیا میں پیدا ہوا مینڈک کی شکل والا بچہ ، ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، دیکھنے کیلئے امنڈ پڑی بھیڑ

    OMG News: گیا میں پیدا ہوا مینڈک کی شکل والا بچہ ، ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، دیکھنے کیلئے امنڈ پڑی بھیڑ

    Undeveloped Fetus: ڈاکٹروں کے مطابق وہ بالکل ایک مینڈک کی طرح نظر آرہا تھا ۔ بچے کا سر ، ہاتھ ، پیر ، کان ، آنکھ ، ناک بالکل مینڈک کی شکل سے مل رہے تھے ۔ ایسے نامکمل بچے کو دیکھ لیبر روم میں موجود سبھی نرسنگ اسٹاف حیران رہ گئے ۔

    • Share this:
      گیا : بہار کے گیا ضلع میں ایک خاتون نے عجیب و غریب بچے کو جنم دیا ۔ اس بچے کا چہرا مینڈک کی شکل کا تھا ۔ عجیب و غریب بچے کی پیدائش کی خبر پورے علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسپرم میں کسی طرح کی کمی ہونے کی وجہ سے جنین پوری طرح سے ڈیولپ نہیں ہوپاتا ہے ۔ یہی اس بچے کے ساتھ بھی ہوا ہے ۔ کہا جاسکتا ہے کہ اس نے پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے بچہ کے طور پر جنم لیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پورے ملک میں اس طرح کی کئی زچگیاں ہوئی ہیں ، جن میں پیدا ہوا بچہ بالکل عجوبہ نظر آتا ہے ۔ حالانکہ ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  گاوں میں پیدا ہوا تین آنکھوں والا بچھڑا، ناک میں ہیں چار سوراخ، ناقابل یقین جانور کو دیکھنے کیلئے امنڈی بھیڑ


      اس بچہ کی پیدائش گروآ تھانہ علاقہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر اور نرس بھی اس بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بچہ کچھ دیر کیلئے زندہ رہا ، پھر اس کی موت ہوگئی ۔ بتایا گیا کہ باجت پور گاوں کی رہنے والی سریتا دیوی کو ہفتہ کی صبح درد زہ ہوا ۔ کنبہ کے لوگ انہیں لے کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچے ۔ یہاں ڈاکٹروں نے نارمل زچگی کرائی ، لیکن وہ بچہ حمل میں ہی نامکمل رہ گیا تھا ۔ پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  بچے نے کھالی گھر میں رکھی سیکس پاور کی گولی، پھر پرائیویٹ پارٹ میں ایسی ہلچل مچی کہ...


      ڈاکٹروں کے مطابق وہ بالکل ایک مینڈک کی طرح نظر آرہا تھا ۔ بچے کا سر ، ہاتھ ، پیر ، کان ، آنکھ ، ناک بالکل مینڈک کی شکل سے مل رہے تھے ۔ ایسے نامکمل بچے کو دیکھ لیبر روم میں موجود سبھی نرسنگ اسٹاف حیران رہ گئے ۔ عجیب و غریب بچے کی پیدائش کی خبر پورے علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ اسپتال میں اس بچے کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ پہنچنے لگے ۔

      پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر تنویر عالم نے بتایا کہ اس طرح کے نامکمل بچے کی پیدائش کافی ریئر ہے ۔ بچے کو تو نہیں بچایا جاسکا ، لیکن ماں سریتا دیوی کی طبیعت ٹھیک ہے ۔ تاہم نامکمل بچے کے زندہ نہیں رہنے سے اس کا رو روکر برا حال ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: