உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتہ سے لڑکیاں لاکر چل رہا تھا Sex Racket ، گراہکوں میں کئی ہائی پروفائل چہرے، 15 گرفتار

    کولکاتہ سے لڑکیاں لاکر چل رہا تھا Sex Racket ، گراہکوں میں کئی ہائی پروفائل چہرے، 15 گرفتار

    کولکاتہ سے لڑکیاں لاکر چل رہا تھا Sex Racket ، گراہکوں میں کئی ہائی پروفائل چہرے، 15 گرفتار

    Crime in Bodhgaya: کولکاتہ سے لڑکیوں کو کنٹریکٹ پر لا کر بودھ گیا میں جسم فروشی (Sex Racket) کی جارہی تھی۔ جمعہ کو پولیس نے آپریٹر کے ساتھ 14 گراہکوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے سیکس ریکیٹ میں پھنسی 2 لڑکیوں کو بھی بچا لیا ہے۔

    • Share this:
      گیا : کولکاتہ سے لڑکیوں کو کنٹریکٹ پر لا کر بودھ گیا میں جسم فروشی (Sex Racket) کی جارہی تھی۔ جمعہ کو پولیس نے آپریٹر کے ساتھ 14 گراہکوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے سیکس ریکیٹ میں پھنسی 2 لڑکیوں کو بھی بچا لیا ہے۔ گیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان ملزمان سے کل 16 موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ ہزار گراہکوں کے نمبرات آپریٹر کے موبائل میں محفوظ ہیں۔ پولیس نے اس لسٹ میں گیا کے کئی ہائی پروفائل نام ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

      سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آدتیہ کمار نے بتایا کہ یہ سیکس ریکیٹ بودھ گیا تھانہ علاقہ میں مہیما ہوٹل کے ساتھ واقع بے نامی گیسٹ ہاؤس میں چلایا جا رہا تھا۔ اس بے نامی گیسٹ ہاؤس کا آپریشن بھی مہیلا ہوٹل کا آپریٹر کر رہا تھا۔ اس سیکس ریکیٹ سے دو لڑکیوں کو بچایا گیا ہے۔ چھاپہ ماری کے وقت 14 صارفین موجود تھے اور آپریٹر بھی موقع پر موجود تھا۔ ان پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریٹر کے موبائل میں محفوظ کئے گئے گراہکوں کے نمبروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔

      ایس ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ سیکس ریکیٹ سے وابستہ گراہکوں میں کئی وائٹ کالر اور گیا شہر کے ڈاکٹرس بھی شامل ہیں ۔ ان کی شناخت کرکے آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بودھ گیا میں مہیلا ہوٹل کے ساتھ والے گیسٹ ہاؤس کے مختلف کمروں سے گراہکوں کو پکڑا گیا ہے ۔ پکڑے کئے گئے گراہکوں کا تعلق گیا اور آس پاس کے اضلاع سے ہے۔ سب کی جانچ کی جا رہی ہے۔

      ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ہر گراہک سے 15 ہزار روپے لے کر معاملہ طے ہوتا تھا ۔ اس معاملہ میں ایک فرضی جرنلسٹ اور مہندرا اینڈ مہندرا انشورنس کمپنی اورنگ آباد کا ایریا مینیجر ابھیشیک کمار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تمام ملزمان کے خلاف بودھ گیا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ شراب کی سپلائی کے سلسلہ میں بھی 3 دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں رام پور تھانہ علاقہ کے اشونی اور اویناش کمار شراب کی ہوم ڈیلیوری کرتے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: