ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سڑک حادثہ: منی بس اور ٹرک میں تصادم، ایک کی موت 12 زخمی

بہار کےضلع گوپال گنج کے سٹی تھانہ کے ارار موڑ کے قریب قومی شاہراہ 28 پر آج منی بس اور ٹرک کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

  • Share this:
سڑک حادثہ: منی بس اور ٹرک میں تصادم، ایک کی موت 12 زخمی
علامتی تصویر

بہار کےضلع گوپال گنج کے سٹی تھانہ کے ارار موڑ کے قریب قومی شاہراہ 28 پر آج منی بس اور ٹرک کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولٰیس ذرائع نے بتایا کہ منی بس پر سوار لوگ لکھنؤ سے گوپال گنج آ رہے تھے تبھی ارار موڑ کے قریب ٹرک نے منی بس میں ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں منی بس میں سوار 13 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ میت کی شناخت سیوان ضلع کے پكريم كريا گاؤں کےرہنےوالےرمندر سنگھ (30) کی شکل میں کی گئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

First published: Jun 08, 2018 06:03 PM IST