உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar: چار سال کے بچے کو کاٹنے کے بعد کیسے تڑپ تڑپ کر مرگیا کوبرا؟ ہوا چونکانے والا انکشاف

    Bihar: چار سال کے بچے کو کاٹنے کے بعد کیسے تڑپ تڑپ کر مرگیا کوبرا؟ ہوا چونکانے والا انکشاف

    Bihar: چار سال کے بچے کو کاٹنے کے بعد کیسے تڑپ تڑپ کر مرگیا کوبرا؟ ہوا چونکانے والا انکشاف

    Bihar OMG News: بہار کے گوپال گنج میں چار سال کے بچے کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ نے ہی دنیا چھوڑ دیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ لوگ بھی یہ سن کر حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا؟ آج تک کوبرا سانپ نے جس کو بھی کاٹا ہے، شاید ہی کوئی بچا ہو۔

    • Share this:
      گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج میں چار سال کے بچے کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ نے ہی دنیا چھوڑ دیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ لوگ بھی یہ سن کر حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا؟ آج تک کوبرا سانپ نے جس کو بھی کاٹا ہے، شاید ہی کوئی بچا ہو۔ اہل خانہ ، بچہ میں کرشمائی طاقت مان رہے رہے ہیں ، تو یہ سائنس کیلئے بھی ایک حل طلب سوال ہے۔ تاہم بچے کے خون کا نمونہ لے کر جانچ کی جارہی ہے، جس کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: چار سال کے بچے کو کاٹتے ہی زہریلے کوبرا کی تڑپ تڑپ کر موت، معصوم پوری طرح صحتمند


      صدر اسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ثناء المصطفیٰ بتاتے ہیں کہ چار سالہ بچہ جس کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ مر گیا ، وہ سانپ انتہائی خطرناک اور زہریلا تھا۔ اگر کوبرا سانپ کسی کو بھی کاٹ لے تو علاج کے بغیر مریض کا زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ صرف اینٹی اسنیک وینم انجکشن ہی ہے، جو زہریلے سانپ کے زہر کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ انجکشن صدر اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دو سال کے بچے میں نظر آئی جوانی کی نشانی، عضو تناسل میں ہوئی تبدیلی سے ڈاکٹرس حیران


      انہوں نے بتایا کہ سانپ نے بچہ کو کاٹ لیا تو اہل خانہ علاج کے لئے فورا صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچے، جہاں پر علاج شروع کیا گیا اور بچے کی جان بچ گئی۔ اس میں کوئی کرشمائی طاقت نہیں ہے۔ ساتھ ہی زولوجی کے پروفیسروں کا ماننا ہے کہ ایسا کیس کروڑوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ کوبرا سانپ کسی کو کاٹ لے اور خود اس کی موت ہوجائے ۔

      جے پرکاش یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر سی پی سنگھ کا ماننا ہے کہ یہ سن کر بھی حیرت ہوتی ہے کہ بچے کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ کیسے مر گیا۔ اس نے کہا کہ ہم سب خدا کو ماننے والے ہیں، ہو سکتا ہے بچے میں کوئی طاقت ہو، یا کوبرا سانپ کسی بیماری میں مبتلا ہو یا زخمی ہو ، جس کی وجہ سے بچہ کو کاٹنے کے بعد اس کی موت ہوگئی ہو ۔ پروفیسر سی پی سنگھ نے کہا کہ ان کی زندگی میں پہلی مرتبہ ایسا معاملہ سننے کو ملا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: