OMG! چار سال کے بچے کو کاٹتے ہی زہریلے کوبرا کی تڑپ تڑپ کر موت، معصوم پوری طرح صحتمند
OMG! چار سال کے بچے کو کاٹتے ہی زہریلے کوبرا کی تڑپ تڑپ کر موت، معصوم پوری طرح صحتمند
Bihar News: پرانی کہاوت ہے کہ جاکو راکھے سائیاں .... مار سکے نہ کوئے ۔ مطلب جس کی حفاظت خدا کرتے ہیں، اس کا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے ۔ بہار کے گوپال گنج میں یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے ۔
گوپال گنج: پرانی کہاوت ہے کہ جاکو راکھے سائیاں .... مار سکے نہ کوئے ۔ مطلب جس کی حفاظت خدا کرتے ہیں، اس کا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے ۔ بہار کے گوپال گنج میں یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے ۔ یہاں ایک زہریلے کوبرا نے چار سال کے بچے کو کاٹ لیا ، مگر اس کے بعد اس نے خود تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ۔ یہ پورا واقعہ صرف 30 سکینڈ کے درمیان ہوا ۔ بچہ پوری طرح سے صحت مند ہے ۔ سانپ کے کاٹنے کے بعد زندہ رہے بچے اور مرے ہوئے سانپ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔
موصولہ معلومات کے مطابق برولی تھانہ علاقہ کے مادھوپور گاوں کے رہنے والے روہت کمار کا چار سال کا بیٹا انوج اپنے مامو کے گھر چکائے کوٹ تھانہ علاقہ کے ساسا موسا کھجوری ٹولہ میں آیا ہوا تھا ۔ بدھ کی شام گھر کے دروازے کے سامنے انوج بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ۔ اس دوران کھیتوں کی طرف سے کوبرا تیزی سے آیا اور کھیل رہے انوج کے پاوں میں کاٹ لیا ۔
سانپ کے کاٹتے ہی وہاں موجود بچے ڈر کی وجہ سے بھاگ نگلے ۔ وہاں موجود لوگوں کی نظر سانپ پر پڑی تو وہ لاٹھی ڈنڈا لے کر بچے کو بچانے اور سانپ کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے، مگر تب تک کوبرا نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ۔ سانپ کے مرنے کے بعد بچہ انوج وہیں پر کھیلنے لگا ۔ اہل خانہ اس کو فوری طور پر صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بچہ پوری طرح سے صحت مند ہے اور اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
بچہ کے اہل خانہ مرے ہوئے کوبرا سانپ کو بھی ڈبہ میں رکھ کر صدر اسپتال پہنچے، تاکہ ڈاکٹر کو سانپ کی شناخت میں پریشانی نہ ہو اور بچہ کا صحیح علاج ہو سکے ۔ اسپتال میں پانچ فٹ لمبے مرے سانپ کو دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا ۔ بہرحال زہریلا کوبرا معصوم بچے کو کاٹنے کے بعد کیسے مرگیا، یہ ایک معمہ بن گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔